بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عید کی نماز ادا کرنے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان مسلسل تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں۔ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے نماز عید ادا کی، تاہم سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بانی پی ٹی آئی نماز عید ادا نہیں کر سکے۔ ان کے علاوہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اپنے سیل میں ہی رہیں۔
سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں تین روز کے لیے خصوصی ڈیوٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔ جیل آنے والے راستوں پر آٹھ اضافی پکٹس اور ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، جبکہ تقریباً 200 افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی ڈیوٹی تین شفٹوں میں جاری رہے گی، اور ایس پی صدر نبیل کھوکھر کو براہ راست نگران مقرر کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جیل کے باہر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر تعینات پولیس کو ریزرو فورس کی مدد حاصل ہوگی، جبکہ اہلکاروں کو اینٹی رائیٹ سامان سے بھی لیس کیا گیا ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
محسن نقوی کی تربت آمد، شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونیوالے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم کیلیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونے والے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور ان کے ساتھیوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گزشتہ روز ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شہید ہوگئے۔