وزیراعظم نے والد، والدہ، بھابی اور بھائی کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے والد، والدہ، بھابی اور بھائی کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی، مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی ساتھ تھے۔
صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے بھی جاتی امرا میں نماز عید ادا کی، نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے بزرگوں کی قبور پر فاتحہ خوانی کی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے محفل میلاد شریف میں شرکت کی، نواز شریف نے قوم کو عید مبارک کا پیغام بھی دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی نے ملاقات کی۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔\932