دنیا کے متعدد ممالک سمیت پاکستان میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے جس میں شوبز ستاروں نے اپنی سج دھج سے چار چاند لگا دیئے۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کے بعد یہ پہلی عید الفطر ہے۔ جس سے شادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Kübra Gohar Khan (@thekubism)

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اس عید کو ’’ہماری حسین عید‘‘ قرار دیتے ہوئے خوب دعوتیں اُڑائیں جس میں روایتی پکوان پیش کیے گئے۔

دونوں نے عید پر روایتی لباس زیب تن کیا اور تصاویر بھی شیئر کیں جس میں جوڑا خوشگوار موڈ میں نظر آ رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.

ak)

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤںٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں رنگا رنگ چوڑیوں کا ڈبا ہے اور ایک لفافے پر میری جان لکھا ہوا ہے۔

دراصل یہ تحفہ ان کے شوہر کی جانب سے تھا تاہم ماہرہ خان نے کہا کہ ابھی عید کا جوڑا تو نہیں پہنا لیکن اس سرپرائز نے خوش کردیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اداکارہ عائزہ خان نے گلابی رنگ کا نہایت دلکش لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ ثنا جاوید، رمشا خان، سحر خان، ، مومل خان، فاطمہ آفندی اور کنزیٰ ہاشمی نے بھی عید کی تصاویر شیئر کیں۔

شوبز ستاروں نے اس بات پر زور دیا کہ عید کی خوشیوں میں ہمیں ان لوگوں کو بھی شریک کرنا چاہیے جو کسی وجہ سے ان خوشیوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پہلگام حملہ انڈیا کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے، میجر جنرل (ر) طارق رشید

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈیا پہلگام حملہ سمجھوتہ ایکسپریس حملہ کشمیر مقبوضہ کشمیر

متعلقہ مضامین

  • 62 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ ’دنیا کی خوبصورت ترین خاتون‘ قرار
  • مہوش حیات بھی کراچی کی گرمی سے پریشان؛ شوٹنگ کے دوران پسینے پسینے ہوگئیں
  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارتی آبی دہشتگردی ہے: شیخ رشید
  • معروف اداکارہ شوبز کی چکاچوند چھوڑ کر ویٹر بن گئیں؛ حیران کن وجہ
  • ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر سے تنازعہ، ماریہ بی مشکل میں آگئیں
  • پہلگام حملہ انڈیا کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے، میجر جنرل (ر) طارق رشید
  • اداکارہ امر خان کو ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
  • بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین کیسے بن سکتے ہیں؟.الیکشن کمیشن
  • انٹرا پارٹی الیکشن کیس: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد سے چیئرمین پی ٹی آئی کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن کے سخت سوالات
  • انٹرا پارٹی انتخابات: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں تھے، پی ٹی آئی سربراہ کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن