عیدالفطر ہر مسلمان کیلئے یوم تشکر اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر یتیم بچوں کیساتھ حضور نبی کریم ﷺکا شفقت بھرا سلوک احساس کی ابدی مثال ہے، عیدالفطر کے موقع پر نادار لوگوں کی ضرورتوں کو جان کر مدد کرنا مستحسن اور مقبول عمل ہے، عید کی خوشیاں چھوٹے ملازمین کو شریک کرنے سے دوبالا ہو جاتی ہیں۔ یوم عید پر وطن عزیز کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں اہل پاکستان کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے یوم عید پر ہر فرد کی خوشی کیلئے دعاگو ہوں۔ دلی دعا ہے کہ ارض پاک پر اترنے والی خوشیوں کو کبھی زوال نہ آئے۔ عیدالفطر ہر مسلمان کیلئے یوم تشکر اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے احساس اور ایثار سے کسی چہرے پر مسکراہٹ آ جائے، عید تو تب ہی عید کہلائے گی جب سب باہم شریک ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عیدالفطر احساس اور ایثار کا نام ہے، عیدالفطر پر یتامیٰ اور مساکین کا احساس اور دلجوئی کرنا سنت نبویؐ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر یتیم بچوں کیساتھ حضور نبی کریم ﷺکا شفقت بھرا سلوک احساس کی ابدی مثال ہے، عیدالفطر کے موقع پر نادار لوگوں کی ضرورتوں کو جان کر مدد کرنا مستحسن اور مقبول عمل ہے، عید کی خوشیاں چھوٹے ملازمین کو شریک کرنے سے دوبالا ہو جاتی ہیں۔ یوم عید پر وطن عزیز کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، عیدالفطر کے روز شہداء کے خاندانوں کو بھی یاد رکھا جائے، عید صرف اپنے لیے خوشی منانے کا نام نہیں، بلکہ دوسروں کی مدد کرنیوالے زیادہ سکون اور خوشیاں پاتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں جتنی نعمتوں سے نوازا ہے، اسی کے مطابق دوسروں کی مدد کیجئے، گلی محلے میں ان لوگوں کا خیال خود کیجئے جن کا دسترخوان عید کے روز بھی خالی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عیدالفطر کے اللہ تعالی کے موقع پر مریم نواز
پڑھیں:
اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز
ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے، اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے اور پنجاب تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے,ہم نے پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں۔ اور ہم نے ماحولیاتی بہتری کے لیے پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
مریم نواز نے کہا کہ ہم گرین انرجی اور سولرائزیشن منصوبوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اوزون پروٹیکشن میں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔ فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اور پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔