کراچی میں زیر زمین لگنے والی آگ کو تیسرے دن تک نہ بجھایا گیا، شدت برقرار
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر ٹیم تعینات ہے، جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کی ٹیم متاثرہ مقام پر موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی کریک میں پانی کی بورنگ کے دوران لگنے والی آگ کی شدت تیسرے روز بھی برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی میں تین روز قبل بورنگ کے دوران زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ تیسرے دن بھی بدستور لگی ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر ٹیم تعینات ہے، جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کی ٹیم متاثرہ مقام پر موجود ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آگ سے متاثرہ مقام کو اطراف سے بند رکھا گیا ہے، نفری بھی تعینات ہے۔ واضح رہے کہ کورنگی کریک میں پانی کی بورنگ کے دوران تین روز قبل گیس اخراج کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی اور پھر شعلے آسمان سے باتیں کرتے نظر آئے تھے۔ ابتدا میں حکام نے آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم وہ رائیگاں گئی، جس کے بعد حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے انتظار کرنے پر اکتفا کیا گیا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ بورنگ کے دوران زیر زمین پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے گیس کا اخراج ہوا اور پھر آگ لگ گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بورنگ کے دوران فائر بریگیڈ
پڑھیں:
کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
— فائل فوٹوشہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔