اگر آپکا نام روہت شرما نہ ہوتا تو ٹیم میں جگہ نہیں تھی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
انگلش کمنٹیٹر مائیکل وان نے بھارتی کپتان روہت شرما پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی ناقص کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا۔
کرک بز کو دیے گئے انٹرویو میں سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے آئی پی ایل میں روہت شرما کی بطور کپتان ٹیم میں جگہ بنتی تھی لیکن اب وہ بھی مشکل کا شکار ہے کیونکہ انہیں بلےبازی میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ جب روہت بھارتی ٹیم کی کپتانی کیلئے بہترین ہیں تو پھر وہ فرنچائز لیگ میں ممبئی میں کپتان کیسے نہیں؟۔میں ہمیشہ یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ ہندوستان کیلئے شاندار کپتان ہے۔
مزید پڑھیں: فٹبال پریزینٹر کے "نامناسب لباس" نے نئی بحث چھیڑ دی
مائیکل وان نے کہا کہ روہت شرما نے آئی پی ایل میں صفر، 8 اور 13 رنز کی اننگز کھیلی ہیں، اگر وہ روہت شرما نہ ہوتے تو انہیں ٹیم سے ڈراپ کردیا جاتا، کیونکہ انکی جگہ نہیں بن رہی۔
مزید پڑھیں: "ایڈن گارڈنز پچ تنازع؛ ہرشا بھوگلے سمیت کمنٹیٹرز کو جوابدہ نہیں"
انہوں نے کہا کہ اگر آپ روہت شرما کو ٹیم میں بطور بلےباز رکھ رہے ہیں تو انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے لیکن انہیں اگر آپ بطور لیڈر رکھیں تو وہ بہترین چوائس ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ ہاردک کو 12 لاکھ کا جرمانہ بھگتنا پڑگیا
مائیکل وان نے کہا کہ میری بات کو یہ نہ سمجھا جائے کہ روہت شرما کو ٹیم سے نکال دیں لیکن انہیں فوری طور پر اپنی پرفارمنس پر کام کرنا ہوگا ورنہ مشکل ہوجائے گی کیونکہ ارد گرد سوریہ کمار یادو جیسے بلےباز بھی موجود ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مائیکل وان نے ا ئی پی ایل روہت شرما نے کہا کہ
پڑھیں:
دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، رضوان کپتان، بابر اور شاہین کی بھی واپسی
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی 20 اسکواڈ (15 کھلاڑی):
سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، سفیان مقیم۔
ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ (16 کھلاڑی):
محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم۔