Daily Mumtaz:
2025-07-26@06:48:25 GMT

بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 اور گہرائی 12 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز نے یہ بھی بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز بارکھان سے 59 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھبرا کر کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے علاقوں میں نکل آئے۔

زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

ضرورت محسوس ہوئی تو 27ویں آئینی ترمیم بھی ہو جائے گی، قمر زمان کائرہ

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جب 9 مئی کو واقعات ایک طرح کے ہوئے تو سزائیں بھی ایک جیسی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو بھی واقعات ہوئے، ان سارے واقعات سے انکار تو نہیں کیا جاسکتا، اس دن ریاست کو چیلنج کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پاکستان پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو 27ویں ترمیم بھی ہو جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جب 9 مئی کو واقعات ایک طرح کے ہوئے تو سزائیں بھی ایک جیسی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو بھی واقعات ہوئے، ان سارے واقعات سے انکار تو نہیں کیا جاسکتا، اس دن ریاست کو چیلنج کیا گیا، شاہ محمود قریشی قصور وار نہیں تھے بری ہوگئے، پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات پرمعافی مانگنی ہوگی۔ راہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا 26ویں آئینی ترمیم ہوئی اگر ضرورت محسوس ہوئی تو 27ویں آئینی ترمیم بھی ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا سے جبری ملک بدری کی پروازوں کا پھر آغاز
  • ضرورت محسوس ہوئی تو 27ویں آئینی ترمیم بھی ہو جائے گی، قمر زمان کائرہ