صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، نوابشاہ سے کراچی منتقل
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی، انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرآصف علی زرداری کا علاج ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے۔
کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علی زرداری
پڑھیں:
کراچی: جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق
فائل فوٹوکراچی میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی بیٹی اسپتال کے گائنی وارڈ میں زیر علاج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب خاتون وارڈ کے باہر چہل قدمی کر رہی تھی، جناح اسپتال کے باہر دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، خاتون زد میں آگئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گولی گائنی وارڈ میں موجود خاتون کو گولی لگی، فائرنگ کی زد میں آکر اسپتال کے باہر بھی ایک شخص زخمی ہوا۔