منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 31 فٹ اوپر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 31 فٹ اوپر ایک ہزار 81 فٹ پر آ گئی اور قابل استعمال ذخیرہ ایک لاکھ 74 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا۔
چشمہ بیراج میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے چھ فٹ اوپر 638 فٹ تک پہنچ گئی اور یہاں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ایک لاکھ 38 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی ڈید لیول سے آٹھ فٹ اوپر ایک ہزار 410 فٹ کی سطح پر آ گیا ہے۔
کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی
تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 86 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا اور ملک میں قابل استعمال پانی کا کل ذخیرہ 3 لاکھ 98 ہزار ایکڑ فٹ تک ہوگیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قابل استعمال ڈیم میں پانی لیول سے کی سطح
پڑھیں:
بارشوں سے صورتحال بہتر ‘ ’’ارسانے ‘‘ صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی دستیابی میں اضافے کے بعد ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھا دی۔ ارسا ترجمان کے مطابق پنجاب کو 23 ہزار 800 سے بڑھاکر پانی کی فراہمی 64 ہزار 800 کیوسک کر دی گئی جب کہ 10 ہزار کیوسک کا اضافہ کر کے سندھ کا حصہ 45 ہزار کیوسک کر دیا گیا۔ بلوچستان کو پانی کی فراہمی 500 اور خیبر پی کے کو 1900کیوسک ہے جب کہ خریف کیلئے پانی کی کمی کا تخمینہ 43 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آ گیا۔