عمران خان نے فیصلہ کیا ہے تو اسپیکر کے پی اسمبلی کومستعفی ہوجانا چاہیے، اعظم سواتی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جنید اکبر کی طرف سے کی گئی تعیناتیوں کوفوری واپس لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل کمیٹی سے نکال دیا، سلمان اکرم راجا
اعظم سواتی کے مطابق ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات سے آگاہ کیا، پنجاب کے امور پر بریف کیا اور بتایا کہ وہاں عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی اجازت سے بانی پی ٹی آئی سے ملنے آیا ہوں، ہم نے عمران خان کو ہر صورت میں جیل سے نکالنا ہے، وزیراعلیٰ کے پی کرپشن کے معاملات پر خاموش نہیں۔
اعظم سواتی کے مطابق میں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کمیٹی کے معاملات سامنے لائے جائیں، عمران خان نے فیصلہ کیا ہے تو اسپیکرکے پی کومستعفی ہوجانا چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے اعظم سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک کی ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی، جب کہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیازاللہ نیازی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اعظم سواتی بشریٰ بی بی پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعظم سواتی پی ٹی ا ئی علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی ا ئی اعظم سواتی
پڑھیں:
گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ کے فریقین کو نوٹسز جاری
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس امین الدین نے کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے۔
وکیل عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہی سماعت پر فیصلہ کر دیا، سندھ ہائی کورٹ میں جو تاریخ دی گئی ہم پیش ہوئے لیکن بغیر نوٹس کے فیصلہ کر دیا گیا۔
اسپیکر کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ اسپیکر نے مجھے کل سے رابطہ کیا ہے، تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔