کراچی:

شہر بھر کے مختلف علاقوں میں عید کی تعطیلات کے دوران شہری گیس کی متواتر فراہمی سے محروم رہے جبکہ حکام کی جانب سے گیس کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

عیدالفطر کی تعطیلات میں گیس کی متواتر فراہمی کے دعوؤں کے باوجود شہر کی وسیع آبادی گیس سے محروم رہی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر کے مختلف علاقے ناظم آباد، گلبہار، گولیمار، فردوسِ کالونی، عثمانیہ کالونی  گیس سے محروم رہے۔

اسی طرح لیاقت آباد، خاموش کالونی اور وحید آباد کے علاقے میں بھی گیس غائب رہی۔

عید کی تعطیلات کے دوران نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی اور نیو کراچی کے مختلف سیکٹرز میں بھی گیس کی فراہمی تعطل کا شکار رہی اور شہرویوں کی جانب سے اس حوالے سے شکایات بھی کی گئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گیس کی

پڑھیں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

موجودہ موسمی نظام کے مطابق آج (13 اگست) اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

موجودہ موسمی صورتحال

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق اس وقت مغربی ہوائیں ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ یہ ہوائیں بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں نمی اور ٹھنڈک لا رہی ہیں۔ تاہم 17 اگست سے ان مغربی ہواؤں کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو بارشوں کے سلسلے کو مزید تیز کر دے گا۔

14 سے 17 اگست: موسلادھار بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مظفرآباد، میرپور، گلگت، اسکردو اور گردونواح میں کہیں کہیں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

18 سے 21 اگست: ملک گیر شدید بارشیں

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 17 اگست سے خلیج بنگال سے مرطوب ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا جو مغربی ہواؤں کے ساتھ مل کر ایک طاقتور موسمی نظام بنائے گا۔ اس کے نتیجے میں 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں شدید بارشیں ہوں گی، جن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

ممکنہ خطرات اور احتیاطی تدابیر

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ جائے گا، جبکہ شہری اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اس لیے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ کھلے مقامات پر موجود رہنے سے احتیاط کریں۔ ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر افراد نقل مکانی پر غور کریں۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ رہیں۔

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

محکمہ موسمیات

متعلقہ مضامین

  • مون سون بارش کا ساتواں اسپیل شروع ،ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان
  • ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • سوئی گیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 14 اگست کو فراہمی بند کرنے سے معذرت کرلی
  • آئندہ دنوں ملک کے مختلف علاقوں بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • محکمہ موسمیات نے آئندہ چنددنوں میں ملک بھر میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی
  • کراچی میں مطلع مکمل ابرآلود، چند علاقوں میں پھوار و بوندا باندی
  • لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار