عید الفطر پر بلوچستان میں کون سے پکوان تیار کیے جاتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اہل ایمان کے صبر و استقامت کے خوش ہو کر مسلمانوں کو خاک کائنات کی طرف سے عید الفطر کا تحفہ عطا ہوا۔ مسلم ممالک میں اس تہوار کو انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رزق کی قدر کریں، کھانے کو ضائع ہونے سے بچائیں
عیدالفطر کے تہوار کے موقع پر گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، ان دعوتوں کا مقصد جہاں بھائی چارگی کو بڑھانا ہوتا ہے، وہیں خدا کی عطا کردہ نعمتوں سے دستر خوان بھی مہمانوں کے لیے سجائے جاتے ہیں۔ مختلف تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے اس پُرمسرت موقع پر دسترخوان کو اپنے علاقائی روایت پر مبنی پکوانوں سے سجاتے ہیں۔
پاکستان میں بھی عیدالفطر کے تہوار کو جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، جبکہ اس عید کو میٹھی عید کا نام بھی دیا گیا ہے۔ اس عید کو میٹھی عید کہنے کے پیچھے کا فلسفہ یہ ہے کہ اس عید پر زیادہ تر پکوان میٹھے بنائے جاتے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں اپنی اپنی روایات پر مبنی ڈشز عید کے ذائقے کو دوبالا کر دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کا روایتی پکوان لاندی گھروں سے نکل کر ہوٹلوں تک جا پہنچا
موقع ہو عید کا اور ایسے میں روایتوں کی امین سرزمین بلوچستان میں عید پر مہمان نوازی نہ ہو ایسا ممکن نہیں۔ صوبے میں بسنے والے مختلف قبائل اپنی تہذیب، رہن سہن اور پکوانوں کے لیے دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ بات ہو اگر امت مسلمہ کے سب سے بڑے تہوار عیدالفطر کی تو اس پُرمسرت موقع پر بھی صوبے کے عوام اپنے دستر خوانوں کو سجانے میں کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔
صوبے میں بسنے والے پشتون، بلوچ، ہزارہ اور مختلف زبانوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نماز عید کی ادائی کے بعد دن کی شروعات میٹھے سے کرتے ہیں۔ شہری علاقوں میں شیر خُرما عید کے موقع پر دستر خوانوں کی زینت ہوتا ہے، جسے رغبت سے کھایا جاتا ہے جب کہ دیہی علاقوں میں فرنی سے عیدالفطر کے دن کا آغاز ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میٹھی عید پر ملک بھر میں کون سے خاص پکوان روایت سے جڑے ہیں
جس کے بعد صوبے بھر میں بسنے والے افراد اپنی اپنی بیٹھکوں میں دسترخوان بچھا دیتے ہیں، جس پر بیکری کی اشیا سمیت میٹھے کی ایک ڈش ہر وقت موجود رہتی ہے اور یہ دسترخوان 3 سے 4 روز تک مسلسل بچھا رہتا ہے، جس پر دوست احباب اور اہل خانہ عید کی خوشیوں کو مل بانٹ کر مناتے ہیں۔
تاہم گھریلو دعوتوں میں روش اور کابلی پلاؤ دستر خوان کا اہم جزو ہوتا ہے، جبکہ بلوچ گھروں میں سجی کو دسترخوان کی زینت بنایا جاتا ہے اور یوں 3 سے 4 روز تک عید پر دعوتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان روش سجی شیرخرما عید عیدالفطر فیرنی کابلی پلاؤ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان عیدالفطر فیرنی کابلی پلاؤ
پڑھیں:
واٹس ایپ گروپس میں فحش مواد دکھا کر بلیک میلنگ، نیشنل سرٹ نے الرٹ جاری
ملک بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے فراڈ اور بلیک میلنگ کے کیسز میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں جعلی ملازمت، فری لانسنگ اسکیمز، اور ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو واٹس ایپ گروپس میں شامل کر کے فحش مواد دکھا کر بلیک میل کیا جا رہا ہے۔
نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) نے اس حوالے سے ایک ہنگامی سائبر الرٹ جاری کیا ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق، یہ گروہ خصوصاً نوجوانوں، طلبہ اور فری لانسرز کو نشانہ بنا رہے ہیں، جنہیں ملازمت یا فری لانسنگ کے جھوٹے دعوے کر کے گروپس میں شامل کیا جاتا ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کو پہلے گروپس میں شامل کیا جاتا ہے جہاں فحش مواد دکھایا جاتا ہے، جس کے بعد انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے۔ مجرم خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جعلی اہلکار ظاہر کر کے متاثرہ افراد سے 10 سے 15 لاکھ روپے تک کی رقم طلب کرتے ہیں۔
سرٹ کے مطابق ان وارداتوں میں ملوث عناصر سوشل میڈیا پروفائلز، گروپ سرگرمیوں اور دیگر آن لائن رویوں کی بنیاد پر افراد کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔ یہ جعلی ریکروٹرز اور گروپ ممبرز فری لانسنگ کے پرکشش مواقع کا جھانسہ دے کر اعتماد حاصل کرتے ہیں۔
نیشنل سرٹ نے شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کرتے ہوئے درج ذیل ہدایات دی ہیں:
واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر اپنی پرائیویسی سیٹنگز محدود کریں۔
کسی بھی غیر مصدقہ ملازمت یا فری لانسنگ آفر سے ہوشیار رہیں۔
صرف قابل اعتماد پلیٹ فارمز پر ہی فری لانسنگ مواقع تلاش کریں۔
کسی بھی گروپ میں فحش مواد نظر آئے تو فوری طور پر گروپ چھوڑ دیں۔
اگر آپ کو کسی قسم کی بلیک میلنگ یا مشتبہ سرگرمی کا سامنا ہو تو فوراً نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی، پی ٹی اے یا نیشنل سرٹ کو رپورٹ کریں۔
یہ الرٹ شہریوں کو آگاہ کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے تاکہ وہ اس جدید اور خطرناک سائبر فراڈ سے خود کو بچا سکیں۔ باشعور رہیں، محتاط رہیں، اور مشتبہ سرگرمیوں کو نظر انداز نہ کریں۔
Post Views: 5