لاہور میں تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار، 5 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
فاران یامین: لاہور میں تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کھاڑک نالہ پنجاب یونیورسٹی روڈ پر پیش آیا جس کے بعد پانچوں زخمیوں کو گاڑی کاٹ کر باہر نکالا گیا اور فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
زخمیوں میں محمد صہیب، عبداللہ، محمد قاسم، عبد الباسط اور عصمت اللہ شامل ہیں۔
مفتی قوی کا عید پر راکھی ساونت کے نام محبت بھرا پیغام جاری
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی اور پھر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی،پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی
گلگت(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں غیر ملکی خاتون چل بسی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان ملوپہ کے مقام پر بند ہوگئی، جس سے گلگت اور بلتستان ڈویژن کے 4 اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان چوتھی بار بند ہوئی ہے، پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے غیر ملکی خاتون چل بسی اور 4 افراد زخمی ہوئے، داریل اور اسکردو میں پتھرگرنے سے 2 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔
مزیدپڑھیں:پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا