سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹس پر امیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹس پر امیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)کراچی اور اسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین کیلئے اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ حاصل کریں گے۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے،جس کے مطابق جناح ٹرمینل ائیر پورٹ اور اسلام ائیرپورٹ پر حج آپریشن کے حوالے سے انتظامات سے کئے جائیں۔
رائل سعودی سفارت خانے خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو مراسلے میں آگا گیا ہے کہ اس سال بھی کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن ہوگی،اسلام آباد اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل ہے۔
حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سہولتیں میسر ہوں گی،عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹ پر ہونگی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی انتظامات کو ہقینی بنا ئے اور سعودی ایمیگریشن کے عملے کے لئے جگہ مختص کی جائیں اور تمام سہولیات مہیا کی جائیں ،رواں سال بھی اسلام آباد اور کراچی سے جانیوالے عازمین کو جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پرسعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور اسلام آباد
پڑھیں:
جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافر گرفتار
ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے دو افراد ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہونے پر گرفتار کرلیے گئے۔
امیگریشن حکام کے مطابق دونوں افراد ڈرائیورز کے ورک ویزوں پر سعودی عرب جا رہے تھے۔
امیگریشن حکام کا بتانا ہے کہ دونوں مسافروں کے ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ سے جاری شدہ ظاہر کیے گئے، جبکہ مسافر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کبھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ نہیں گئے۔
ملزمان نے ڈرائیونگ لائسنس ایجنٹ کے ذریعے 6 سے ساڑھے 7 لاکھ روپے میں حاصل کیے، دونوں مسافروں کو گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔