صدر آصف زرداری خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، صدر مملکت کو آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ ماہرین کی ٹیم آصف زرداری کی دیکھ بھال کررہی ہے، ان کی حالت بہتر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے انھیں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیاتھا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو رات گئے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، رات گئے ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی۔
پی پی ذرائع کے مطابق صدر مملکت کا علاج جاری ہے، نجی اسپتال میں ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بخار اور انفیکشن کے لیے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صدر مملکت کو بخار محسوس ہو رہا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں پولیس اور قانون نافد کرنے والے ادارے سیکیورٹی پر موجود ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نجی اسپتال صدر مملکت کا کہنا کہ صدر
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں۔چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدر مملکت کی آنے والی سالگرہ کے موقع پر صدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔