جعلی حکومت نے عمران خان پر ظلم وجبر کے تمام حربے آزما لیے لیکن انہیں جھکا نہیں سکے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 02 اپریل 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے عمران خان پر ظلم وجبر کے تمام حربے آزما لیے لیکن انہیں جھکا نہیں سکے، جعلی حکمرانوں کو اپنی ناجائز حکومت کی فکر لاحق ہے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ جس دن عمران خان رہا ہوگا، وہی ان کی اقتدار کا آخری دن ہوگا۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جعلی حکومت نے عمران خان پر ظلم و جبر کے تمام حربے آزما لیے، لیکن الحمدللہ وہ انہیں جھکا نہیں سکے۔
جعلی حکمرانوں کو اپنی ناجائز حکومت کی فکر لاحق ہے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ جس دن عمران خان رہا ہوگا، وہی ان کی اقتدار کا آخری دن ہوگا۔عمران خان کو سات ماہ میں صرف دو بار اپنے بچوں سے بات کرنے دی گئی، اور عید کے موقع پر بھی انہیں اس حق سے محروم رکھا گیا۔(جاری ہے)
یہاں تک کہ ان کی کتابیں بھی روک دی گئی ہیں، انہیں اپنے ذاتی معالج اور پارٹی رہنماوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔
یہ تمام اقدامات عدالتی احکامات کے باوجود کیے جا رہے ہیں، اور بدقسمتی سے، 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد جعلی حکومت نے عدالتوں پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔مزید برآں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں سرخرو ہو کر باہر آؤں گا اور آئندہ عید انشاء اللہ اپنی قوم کے ساتھ کروں گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں لیکن ان کے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’’ میری طرف سے تمام اہل وطن کو گزشتہ عید مبارک ‘‘ ، انہوں نے کہا کہ میرا اللہ کی ذات پر کامل ایمان ہے۔ ظلمت کا کوئی بھی حربہ مجھے توڑ نہیں سکتا۔ اس ملک پر چھائے اندھیرے بہت جلد اختتام پذیر ہوں گے اور ہماری جدوجہد رنگ لائے گی۔ مجھے اللّہ پر پورا یقین ہے کہ میں سرخرو ہو کر باہر آؤں گا اور آئندہ عید انشاءاللہ اپنی قوم کے ساتھ کروں گا۔ میں اپنی ذات کے لیے کچھ نہیں کر رہا یہ جو کچھ کر رہا ہوں صرف اپنی قوم کی فلاح کی خاطر کر رہا ہوں۔ اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں۔ میں نہ پہلے کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نہ اب کسی صورت جھکوں گا۔ میں اپنے نظریے پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا اور اپنی قوم کی جنگ آخری دم تک لڑوں گا۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جعلی حکومت نے اپنی قوم
پڑھیں:
ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں، رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو تلقین
وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے مؤثر پالیسیاں تشکیل دینی چاہییں۔
یہ بھی پڑھیے: افغانستان کو سبق سیکھا دیا ہے، مزید دہشتگردی برداشت نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اور گورننس کے معاملات کو بہتر بنائے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی تحریک انصاف رانا ثنا اللہ