مریم نواز کا زائد کرایے وصول کرنیوالوں کیخلاف مہم جاری رکھنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ عید تعطیلات ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنائی جائے، لاہور اور دیگر شہروں میں مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالفطر پر زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ عید تعطیلات ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنائی جائے، لاہور اور دیگر شہروں میں مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اوور چارجنگ کی صورت میں مسافروں سے وصول کردہ کرایہ واپس کرائیں اور بس عملے پر جرمانہ عائد کیا جائے۔ مریم نواز شریف نے حکم دیا کہ گاڑی کی فٹنس چیک کریں، قابل مرمت گاڑیوں کو ہرگز مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے، کسی روٹ پر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ نہ کرنے دی جائے، ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرائی جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
مریم نواز کا محرم الحرام کے دوران مثالی امن و و امان اورخدمت پراظہارِ تشکر
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے محرم الحرام میں عزاداروں کی خدمت، امن، اتحاد اور احترامِ پر صوبائی وزراء، علماء کرام، پاک فوج، رینجرز کا شکریہ ادا کیا جبکہ پولیس،ضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کو شاباش دی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا، پولیس، علماء اور انتظامیہ سمیت تمام ادارے لائق تحسین ہیں، پنجاب میں محرم الحرام کے دوران جو خدمت اور امن نظر آیا ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، پہلی بار پنجاب کے وزرا دس دن عزاداروں کی خدمت میں فیلڈ میں موجود رہے، تمام امور کی باریک بینی سے نگرانی کی گئی۔
افسوس ناک خبر، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و احترام کا جو منظر پنجاب میں قائم ہوا، وہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، محرم الحرام کے عشرہ میں بے مثال خدمت اور امن ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی دھرتی امن، اتحاد اور بھائی چارے کی دھرتی ہے، محرم الحرام کے دوران عزاداروں کیلئے لنگر، مشروبات اور منرل واٹر کا بھی اہتمام کرنے پر انتظامیہ کے مشکور ہیں، محرم الحرام میں گرمی اور حبس کے پیش نظر پانی کے چھڑکاؤ کا اہتمام کرنا بھی قابل تحسین ہے۔
شاہدرہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ؛ کم عمر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا