صدر زرداری کرونا میں مبتلا، ہسپتال داخل، وزیراعظم کا رابطہ قوم سے دعا کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کراچی+ لاہور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی+خبر نگار) صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے بعد انہیں نوابشاہ سے کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ آصف علی زرداری کو گذشتہ روز بخار اور انفیکشن کی شکایت ہوئی تھی۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم صدر کی نگہداشت کر رہی ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ صدر کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا، ان سے ملاقات پر مکمل پابندی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر زرداری کی بیماری کے حوالے سے خبروں پر ان سے رابطہ کیا اور صدر مملکت کی مزاج پرسی کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صدر کی صحت یابی کیلئے قوم دعا کرے ۔ شہباز شریف نے صدر مملکت کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو فون کیا، انہوں نے آصف زرداری کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جبکہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنیکی خبریں درست نہیں ہیں، وہ جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔ ادھر صدر مملکت آصف علی زرداری کی درازی عمر کیلئے ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی تنظیموں کے زیر اھتمام دعائیہ تقریبات،صدقات اور مزارات مقدسہ پر حاضری اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کی ہدایت پر وسطی پنجاب کے 26اضلاع میں صدر آصف علی زرداری کی درازی عمر کی دعائیں مانگی گئیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چودھری اسلم گل نے گلبرگ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری فیڈریشن کی علامت ہیں۔ملک بھر کے 25کروڑ عوام انکی جلد از جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے کامونکی سٹی کے صدر عمران حبیب سرویا کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرد حر کی زندگی سخت جدوجہد اور جرات سے عبارت ہے ،ملک بھر کے جیالے ان کی جلد از جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں۔ فیصل میر کی طرف سے گرین ٹاؤن میں 3کالے بکروں کا صدقہ دیا گیا جبکہ پی پی لاھور کے رھنما عابد صدیقی کی طرف سے بھی صدر مملکت کی صحتیابی کیلیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ میاں عزیزالرحمان چن نے وفد کے ہمراہ داتا گنج بخش علی ہجویری رحمت اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اورصدرِ کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔وفد میں عاقب سرور ، چوہدری نعمان یوسف ، حسن علی گوندل، ملک کامران مجید، سکندر سبحانی، علیم احمد اور محمد سلمان شامل تھے۔اس موقع پر حاجی عزیز الرحمن چن اور دیگر نے کہا کہ آج پاکستان میں جمہوریت صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی مرہونِ مِنت ہے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری تیسری دنیا کے عظیم راہنما ہیں۔ اس سے قبل عید الفطر پر صدر آصف علی زداری نے عید کی نماز زرداری ہائوس میں ادا کی۔ صدر نے ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعا مانگی۔ صدر لوگوں اور ملازمین کے ساتھ عید ملے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ اور صوبائی وزراء اس موقع پر موجود تھے۔ جبکہ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مملکت ا صف علی زرداری صدر ا صف علی زرداری ا صف علی زرداری کی جلد صحت یابی کی آصف علی زرداری نے صدر مملکت پیپلز پارٹی کی جلد کہ صدر
پڑھیں:
صدر مملکت اور وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارکباد
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم اور عالم اسلام کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن ہمارے ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسر نو زندہ کرنے کا دن ہے، ہمیں بطورقوم ایک دوسرے کا سہارا بن کر پاکستان کو ایک عظیم اور خوشحال ملک بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اللہ اس دن کو ہمارے ملک اور پوری امت مسلمہ کیلئے خیرو برکت، اتحاد اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔
وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ کا پیغام صرف جانور کی قربانی تک محدود نہیں، یہ اپنے نفس، خواہشات اور مفادات کو اعلیٰ مقاصد کیلئے قربان کرنے کا درس دیتا ہے، پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے، قربانی اور اتحاد کے جذبے کی ضرورت ہے، قربانی کا جذبہ ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج کے دن فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو ایک بے رحمی، غیرانسانی مظالم اور بھوک کا شکار ہیں۔
مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی عیدالاضحیٰ کی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپریشن بنیاں مرصوص کی کامیابی کے بعد عیدالاضحیٰ کی خوشیاں بھی عطا کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص اور فتنہ الہندوستان کے حملوں کے دوران جان کی قربانی پیش کرنے والوں کو نہیں بھول سکتے۔
بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایثار، ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام دیتی ہے، یہ دن ہمیں ایک پُرامن اور منصفانہ معاشرے کی طرف لے جاتا ہے، ذاتی مفادات کو اجتماعی بھلائی کیلئے قربان کرنا ہی عید کا پیغام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر غریبوں اور ناداروں کو ہرگز نہ بھولیں، غربت، موسمیاتی تباہی یا تنازعات کے شکار علاقوں کو یاد رکھیں، ہم ایک مساوات پر مبنی فلاحی پاکستان کیلئے پُرعزم ہیں، کوئی پاکستانی معاشی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے، یہی ہمارا مشن ہے، اللہ کرے یہ عید دلوں کو سکون، قوم کو وحدت اور آپ کے گھروں کو خوشیوں سے بھر دے۔
محسن نقویوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید کا دن خوشی کا دن ہے، نفرتیں ختم کر کے محبتیں بانٹیں، قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں اپنے مفادات کی قربانی ہی اصل قربانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے جس طرح آپریشن معرکۂ حق میں مثالی اتحاد اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے، 10 مئی کو قوم نے جس سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہو کر یکجہتی دکھائی، وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔
فیصل کریم کنڈیگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، خلوص اور انسانیت کے جذبے کی تجدید کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں غریب، نادار اور مستحق افراد کو بھی شریک کریں، عید کے ایام ہمیں باہمی اخوت، ہمدردی اوراتحاد و یگانگت کا پیغام دیتے ہیں۔
سردار ایاز صادقسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قوم اور امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم دن ہمیں قربانی، ایثار، اطاعت اور اتحاد کا درس دیتا ہے، حضرت ابراہیمؑ و اسماعیلؑ کی قربانی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، اور اللہ کی رضا کیلئے ہر قسم کی قربانی پر آمادگی ہمارا دینی فریضہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیاں مستحقین، کمزور طبقات اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ بانٹنا اصل اسلامی تعلیمات کا تقاضا ہے۔
مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلم اُمہ بالخصوص پاکستان اور سندھ کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ عید کی خوشیوں میں غریبوں، یتیموں، بیواؤں اور مستحق افراد کو ضرور شریک کیا جائے، تاکہ یہ خوشیاں حقیقی معنوں میں پوری قوم کیلئے بن سکیں۔
Post Views: 5