برطانوی اور آسٹریلوی ہائی کمشنرز کی پاکستانیوں کو عید مبارک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی+ این این آئی) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اپنے تہنیتی پیغام میں اپنی اور برطانوی ہائی کمشن کی جانب سے تمام مسلمانوں کی عید کی مبارک باد دی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ عید کا دن اپنی فیملی، پیاروں کے ساتھ خوشی منانے کا دن ہے جیسا کہ ہم اس وقت ایک بہت ہی چیلنجنگ دور سے گزر رہے ہیں۔ سب کو عیدمبارک! اسی طرح پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے اپنے عیدالفطر کے مبارک باد کے پیغام میں کہا کہ گلاب جامن کے بغیر عید ناممکن! پاکستان میں اور آسٹریلیا میں عید منانے والے تمام لوگوں کو میٹھی عید مبارک ہو۔ جبکہ پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر تمام مسلمانوں بالخصوص پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے خیر سگالی کے اپنے پیغام میں مسلمانوں کے لیے امن، خوشحالی اور خوشی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مبارک موقع پر جاپان کے سفارت خانے میں میرے ساتھی اور میں پاکستان اور اس کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: برطانوی ہائی پاکستان میں ہائی کمشنر پیغام میں
پڑھیں:
برطانوی وزیر ریلوے کو دوران ڈرائیونگ موبائل سننے پر جرمانہ
لاہور:قانون کی بالادستی ہر مہذب معاشرے کی پہچان ۔ برطانیہ کے وزیر ریلوے، لارڈ پیٹر ہینڈی لندن میں ایک چیریٹی تقریب میں بس چلا رہے تھے کہ موبائل پر کسی سے باتیں کرنے لگے۔
یہ عمل دیکھنے والے ایک شہری نے معاملہ پولیس میں رپورٹ کر دیا۔پوچھ گچھ ہوئی تو لارڈ پیٹر نے آئیں بائیں شائیں کرنے اور اپنے عہدے کی دھونس ڈالے بغیر دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کا اعتراف کیا جو قانون کی خلاف ورزی تھی۔
انھیں جرمانہ ہوا اور ڈرائیونگ لائسنس پر چھ پوائنٹ بھی لاگو ہو گئے۔