امام صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کا 97واں یوم ولادت آج منایا جائیگا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) معمارِ نوائے وقت، امام صحافت اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے امین مجید نظامی کا 97 واں یومِ ولادت آج منایا جائے گا۔ مجید نظامی کے عزم اور ان کی ملک پاکستان کے ساتھ وفاداری کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ان کے عقیدت مند آج بھی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ادارہ نوائے وقت نے آبروئے صحافت مجید نظامی کی ادارت میں جہاں ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا قومی فریضہ ادا کیا وہیں کشمیریوں کیلئے اپنی آواز کو اپنی قلم اور ادارے کی تحریروں سے اُجاگر کیا اور کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کبھی دبنے نہیں دیا۔ انہوں نے ہمیشہ بھارت کی مکاریوں کو دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ قومی جذبے سے معمور یہ کردار الحمدللہ آج بھی نہ صرف رمیزہ مجید نظامی کی صورت جاری وساری ہے بلکہ 5 اگست 2019ء کے مودی سرکار کے کشمیر کو ہڑپ کرنے اور اسے دنیا کی تاریخ کے بدترین اور طویل ترین کرفیو کے حوالے کرنے کے اقدام نے نوائے وقت کے اس قومی کردار کو بھی مہمیز لگائی ہے جو مجید نظامی کے ویژن کے مطابق کلمہ حق ادا کررہا ہے۔ 5 اگست کے شب خون کے بعد نوائے وقت صفحہ اول پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اشتہار مسلسل شائع کررہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نوائے وقت
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
تصویر، اے ایف پیقائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔
کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔