اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسانی سمگلروں کے ساتھ مبینہ ملی بھگت (گٹھ جوڑ) کے الزام پر ایف آئی اے کے 51ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، یہ ملازمین پچھلے تین سالوں میں نوکری سے فارغ کئے گئے ، پارلیمنٹ کو فراہم کر دہ تفصیلات کے مطابق 2022ء میں6، 2023ء میں 4جبکہ 2024ء میں 41ایف آئی اے ملازمین برطرف کئے گئے.

2024ء میں جن ملازمین کو نوکری سے برطرفی کی سزا دی گئی ان میں محمد عاقب ، ثمینہ رشید ، نمرہ ، حبیب احمد، سعید اللہ ، ساجد اسماعیل ، کشور بخاری ، اظہر علی ، شعیب محمد ، یوسف علی، ربنواز، سلیمان لیاقت، محمد نواز خان، احسان رضا شاہ، محمد عمر ، حافظ محمد شمیم، حنا سحرش ، شہباز الحسن ، ابو بکر، زاہد اقبال، آصف خان، محمد آصف، دانیال افضل، فہد اعوان، محمد رضوان، عابد حسین ، وسیم قیصر، محمد شفیق، پرویز اختر، محمد طلحہ، شائستہ امداد، نازش سحر، عرفان احمد میمن، ابراہیم خان، نادیہ پروین، ارم یاسر، اسلم راجپر، شگفتہ اکبر ، صبا جعفری، سید احمر حسین، ہدایت اللہ شامل ہیں ، 2023ء میں جن چار ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا گیا ۔

ان میں سعد انور، کامران وحید، احمد عمر اور عدیل احمد شامل ہیں ، 2022ء میں 6ملازمین انسانی سمگلروں سے تعلقات کے باعث نوکری سے فارغ کئے گئے جن میں گلزار احمد، شاہدہ یاسمین، محمد عباس، نذر محمد ، محمد احسن اور محمد وسیم شامل ہیں ۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نوکری سے فارغ

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر;تعلیم کیلیے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کا فیصلہ

سٹی 42: ایف بی آر اور دیگر وفاقی وزارتوں کے ماتحت چلنے والے سرکاری محکموں کے ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی  ۔

افسران اور ملازمین کے بچوں کو حکومت کی جانب سے تعلیم کے لیے  خصوصی فنڈز فراہم کیا جائے گا۔متعلقہ افراد 31  اکتوبر  تک اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں ۔

درخواست فارم سٹاف ویلفئیر آرگنائزیشن کے چیف ویلفئیر آفیسر کے دفتر میں جمع کروانا ہوں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

امتحانات میں 80 فیصد نمبر لینے والے طلبا اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایک اور بڑی ڈکیتی، کریم آباد پل پر ڈاکو 1 کروڑ 20 لاکھ لے اُڑے
  • ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدرثاقب فیاض مگوں پاکستان میں تعینات ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان کو شیلڈ پیش کررہے ہیں،حنیف گوہر ، ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہردیناتا احمد، بشیرجان محمد اور دیگر بھی موجود ہیں
  • اٹک فیلکن سیمنٹ کمپنی انتظامیہ کی من مانیاں عروج پر،ملازمین سراپا احتجاج
  • سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
  • گوگل نے 200 ملازمین کو فارغ کردیا، اتنے بڑے پیمانے پر برطرفیوں کی وجہ کیا بنی؟
  • چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین
  • لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی سے نئے ترک قونصل جنرل کی ملاقات
  • خیبرپختونخوا: محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تعلیمی چھٹی کا غلط استعمال بے نقاب
  • بلدیاتی ملازمین کیلئے گلشن اقبال مثالی ٹاؤن بن گیا‘ڈاکٹر فواد
  • سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر;تعلیم کیلیے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کا فیصلہ