شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگا جسکی وجہ سے اب ٹھیک سے نہیں سُن پاتی: مدیحہ امام کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگنے کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سماعت متاثر ہوئی۔
عید کے موقع پر نجی ٹی وی شو میں اداکارہ نے یہ انکشاف کیا جس کی تصدیق ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی کی۔
مدیحہ امام نے بتایا میں اپنے ایک کان سے کم سُنتی ہوں، جس پر فیصل قریشی نے کہا یہ میں جانتا ہوں اور یہ سچ ہے، مدیحہ کے ساتھ یہ ایک سیٹ پر ہوا تھا۔
اداکارہ مدیحہ امام نے واضح کیا کہ میں مکمل طور پر سماعت سے محروم نہیں ہوں لیکن مجھ سے بات کرتے ہوئے آپ کو تھوڑا سا اونچا بولنا پڑے گا، یہ ایک سیٹ پر ایک صورتحال کے سبب ہوا تھا۔
مدیحہ امام نے کہا کہ ساتھی اداکار کی جانب سے تھپڑ رسید کیا گیا جس کا اثر میرے کان پر ہوا اور اب مجھے ایک کان سے کم سنائی دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا جن لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکار بہت آرام اور سکون سے کام کرلیتے ہیں تو یہ بالکل آسان کام نہیں ہے۔
میزبان رابعہ انعم کی جانب سے مدیحہ سے پوچھا گیا کہ جس نے مارا تھا اسے معاف کردیا؟ کیونکہ یہ ایک غلطی تھی، جس پر مدیحہ نے کہا ظاہر ہے یہ جان بوجھ کر کون کرے گا، غلطی سے ان سے لگ گیا تھا۔
فیصل قریشی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ عرصہ قبل اداکارہ صبا قمر سے زوردار تھپڑ کھایا، تو ہوتا یہ ہے کہ آپ لڑکی سے کھا سکتے ہیں لیکن مردوں کا ہاتھ بھاری ہوتا ہے تو خواتین اداکاراؤں کو نہیں مار سکتے لہٰذا وہ دکھایا ایسے جاتا ہے کہ تھپر مارا گیا ہے۔
انسانی اسمگلروں سے گٹھ جوڑ پر ایف آئی اے کے 51 ملازمین نوکری سے فارغ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
میرے اوررجب بٹ کے مسائل کے ذمہ دار فہد مصطفیٰ ہیں، کاشف ضمیر کا انکشاف
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی 2025ء ) ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اور رجب بٹ کے ساتھ جو بھی مسائل ہو رہے ہیں وہ اداکار فہد مصطفیٰ کی وجہ سے ہو رہے ہیں اور اس چیز کے ان کے پاس ثبوت ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کاشف ضمیر کا مزید کہنا تھا کہ جب رجب بٹ کے پاس پانچ ہزار بھی نہیں ہوتے تھے اور کوئی اس کی مدد نہیں کرتا تھا لیکن اس نے محنت کی اور وہ ماہانہ اچھے پیسے کما رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کی وجہ سے میری لوگوں سے لڑائی بڑھ جاتی ہے اور اس کو جان بوجھ کر پھنسانے کی کوشش کی جائے تو میں اس کے لیے اسٹینڈ لوں گا کیونکہ وہ میرے دوست ہیں۔ کاشف ضمیر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے مسائل میں فہد مصطفیٰ کی مداخلت کے ثبوت دیکھے ہیں، وہ شواہد کے بغیر کوئی بات نہیں کرتے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ اٹھنے، بیٹھنے والے شخص نے ہی انہیں آڈیو سنائی جس کے بعد ہی انہیں یقین ہوا کہ ان کے ساتھ اور رجب بٹ کے ساتھ جو بھی مسائل ہو رہے ہیں، وہ فہد مصطفیٰ کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ اگرچہ فہد مصطفیٰ نے فیملی وی لاگنگ پر بات کی تھی اس نے کسی کا نام نہیں لیا تھا لیکن رجب بٹ نے ان کی بات پر رد عمل دیتے ہوئے بیان دیا لیکن میں فہد مصطفیٰ کو بھی کہوں گا کہ کسی کے پیچھے پڑنے سے پہلے حقائق دیکھیں۔ انہوں نے رجب بٹ کو بھی مشورہ دیا کہ کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے دوسروں کو ان پر تنقید کرنے کا موقع ملے۔