ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر؛ میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز کرکٹ کوالیفائرز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
6 ملکی ایونٹ کی میزبانی نو اپریل سے پاکستان کررہاہے۔آئی سی سی کی طرف سے اعلان کردہ میچ آفیشلز میں پاکستان کے فیصل خان آفریدی اور سلیمہ امتیاز امپائرنگ پینل میں شامل ہیں۔
میچ آفیشلز میں 10 امپائرز کے علاوہ 3 ریفریز کو رکھا گیا ہے، پاکستان کے علی نقوی میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ان کے ساتھ شاندرے فرٹز اور ٹروڈی اینڈرسن میچ ریفریز پینل میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر؛ فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں ویسٹ انڈیز، بنگلادیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اورپاکستان کی ویمنز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: ویمنز کوالیفائر آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
ایونٹ کیلئے غیرملکی ٹیموں کی آمد کا آغاز آج شب سے ہوگا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت اسرائیل سازش کے باوجود پاکستان گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا: خواجہ آصف
خواجہ آصف—فائل فوٹووزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی سازش کے باوجود پاکستان گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔
ایک بیان میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو گروپ کا اجلاس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، چین نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے لیے ریلیف کی حمایت کی۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اجلاس میں ترکیے نے چین کے مؤقف کی توثیق کی، جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی، وہ ایشیاء پیسیفک گروپ کا شریک چیئرمین ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ حقیقت پسندی سےجائزہ لیا جائے تو پاکستان اب تک ایف اے ٹی ایف کی تمام ضروریات کو پورا کر چکا ہے، اب پاکستان کا کسی بھی لسٹ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔
وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور اسرائیل کی سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا جو پاکستان کی بہت بڑی فتح ہے۔