بجلی 6 روپے فی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے: ذرائع کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف آج بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر ینگے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع پاور ڈویژن کے حوالے سے بتایا کہ بجلی 6 روپے فی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے، آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے اور ترامیم سے بجلی کی قیمت میں کمی کی گنجائش نکلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 آئی پی پیز سے بات چیت مکمل ہوچکی ہے اور 29 آئی پی پیز سے بات چیت کے نتیجے میں 2498 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق یہ بچت ان پاورپلانٹس کی 3 سے 20 سالہ مدت کے درمیان ہوگی، حکومت کی ملک بھر میں بجلی فی یونٹ سبسڈی بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب میں عوام کو سرپرائز دیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، شہباز شریف اہم فیصلے کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے۔
انجری کا شکار حارث رؤف نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا میچ کھیل پائیں گے یا نہیں ؟جانیے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت جہانزیب کھچی نے ملاقات کی۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔