امریکی یکطرفہ ٹیرف کے خلاف اپنے تجارتی حقوق کے تحفظ کے لیےسخت جوابی اقدامات اٹھائیں گے،چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ ٹیرف کے اعلان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین اس فیصلے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سختی سے جوابی اقدامات اٹھائے گا۔جمعرات کے روز ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ وہ بین الاقوامی تجارت میں نقصان اٹھا رہا ہے ، اور یوں بظاہر “مساوات” کے نام پر اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف بڑھا رہا ہے۔ یہ اقدام گزشتہ کئی سالوں کے کثیرالجہتی تجارتی مذاکرات میں حاصل ہونے والے مفادات کے توازن کو نظرانداز کرتا ہے، اور اس حقیقت کو بھی نظرانداز کرتا ہے کہ امریکہ طویل عرصے سے بین الاقوامی تجارت سے بھاری فوائد حاصل کرتا آیا ہے۔ امریکہ کا یہ یکطرفہ اور ذاتی اندازے پر مبنی “ریسپروکل ٹیرف” کا فیصلہ بین الاقوامی تجارتی اصولوں کے خلاف ہے اور متعلقہ فریقین کے جائز حقوق کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ یہ ایک کھلی یکطرفہ دھونس اور زیادتی کی مثال ہے۔ اس پر متعدد تجارتی شراکت داروں نے اپنی شدید ناراضگی اور واضح مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ٹیرف میں اضافہ کر کے امریکہ اپنے مسائل حل نہیں کر سکتا۔ یہ نہ صرف امریکہ کے اپنے مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عالمی معاشی ترقی اور صنعتی سپلائی چین کے استحکام کے لیے بھی خطرہ ہے۔ تجارتی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا، اور تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر یکطرفہ ٹیرف کے اقدامات کو منسوخ کرے اور اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ مساوی مکالمے کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلیے مشترکہ اقدامات کا عزم
اسلام آباد:صدر مملکت سے چینی سفیر نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں خطے میں امن کے لیے مشترکہ اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔ پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں ۔ چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔
اس موقع پر چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پرصدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔