گنڈاپورمذاکرات کیلئےبانی پی ٹی آئی کونہیں اسٹیبلشمنٹ کوقائل کریں،عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل کی لمبی لمبی ملاقاتوں میں بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر قائل کرنے کی بجائے انہیں قائل کریں جن سے بات چیت کرناچاہتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ عمران خان تو گزشتہ ڈیڑھ سال سے چھت پر کھڑے ہوکر اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں کہ خداکے لئے میری بات سن لو لیکن ادھرسے ایک ہی جواب آرہاہے کہ سیاست دان ،سیاستدانوں سے بات کریں،اس طرح کے بیانات کاکوئی تعلق اسٹیبلشمنٹ سے ہے نہ حکومت سے،یہ سب کچھ پی ٹی آئی کی اندرونی کھینچاتانی کا شاخسانہ ہے،جس کی بھی اڈیالہ جیل تک رسائی ہوتی ہے وہ اپنی اہمیت بنانے کے لئے کوئی نیاشوشہ چھوڑدیتاہے۔عرفان صدیقی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں شدت اختیارکرگئی ہیں،کسی کو نہ تو بانی سے ہمدردی ہے اور نہ ہی پارٹی سے،ہرایک اپناذاتی ایجنڈالئے پھرتاہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پی ٹی آئی کے معاملات ایک بڑے سرکس کاتماشابن چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے سے قائل بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے والی بات مضحکہ خیزہے،علی امین گنڈاپورانہیں قائل کریں جن سے بات چیت کا راستہ تلاش کرنے کےلئے بانی پی ٹی آئی گزشتہ ڈیڑھ سال سے جتن کررہے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے کہاکہ
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی: بیرسٹر عقیل ملک
—فائل فوٹووزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین شہداء کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے، وہ اور ان کی پارٹی کے لوگ شہداء کے گھر بھی نہیں گئے، ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔
بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اب 27 ستمبر کا چورن بیچا جا رہا ہے، جب بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوا، پی ٹی آئی نے مخالفت کی۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف نے کہا کہ 90 ہزار جانیں جانے کے بعد بھی کیا آپ مذاکرات کریں گے، پی ٹی آئی نے آج بھی ٹی ٹی پی کا مؤقف اپنایا ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورننس کا بھی ایشو ہے، خیبر پختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کی حمایت کرنی چاہیے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ہمیشہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کی مخالفت کی۔