معروف ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان میں ذہنی صحت کی امداد کی بنیاد رکھنے اور سماجی اور سیاسی تحریکوں میں فعال رہنے والے معروف ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد آج کراچی میں انتقال کر گئے۔
ان کی نمازِ جنازہ کل 4 اپریل 2025ء بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ مسجدِ ابوبکر صدیق، بلاول چورنگی نزدیک شیل پیٹرول پمپ، بلاک 2 کلفٹن، کراچی میں ادا کی جائے گی،مرحوم پروفیسر سید ہارون احمد کی تدفین کورنگی کریک کے قریب واقع کورنگی نمبر 1.
چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار
پروفیسر سید ہارون احمد نے ملک میں ذہنی صحت کی امداد کی بنیاد رکھی اور سماجی اور سیاسی تحریکوں میں فعال کردار ادا کیا،وہ انسانی حقوق، اقلیتی حقوق اور سیکولر ازم کے لیے کی جانے والی جدوجہد کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ انہوں نے تقریباً 6 دہائیوں تک طب کے شعبے میں خدمات انجام دیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پروفیسر سید ہارون احمد
پڑھیں:
ایچ آر سی پی کا پنجاب میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش
لاہور:انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آرسی پی) نے پنجاب میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کمیشن نے انسانی حقوق سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں سیاسی بے عملی، اقلیتوں کیخلاف مظالم اور بچوں و خواتین پر جاری تشدد کے واقعات کو نمایاں کیا ہے۔
ایچ آرسی پی کے مطابق 2024 کے عام انتخابات میں ووٹرز کی رجسٹریشن اور ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا لیکن مجموعی ٹرن آئوٹ میں کمی دیکھی گئی۔
پی ٹی آئی احتجاج روکنے کے لیے سڑکیں بند ،مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک ،سرگودھا میں مسیحی شہری کو توہینِ مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت، 9 افراد کا کوئٹہ-تافتان شاہراہ پر قتل،7 پنجابی مزدوروں کے قتل،اوربچوں کے خلاف جرائم کی شرح بدستور بلند ہونے پر تشویش ظاہر کی گئی۔