چاہتے ہیں لوگ سولر نیٹ میٹرنگ لگائیں تو تین، 4 سال میں پیسے پورے ہوں اور لگوانے والے بھی خوش ہوں، سردار اویس خان لغاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جتنے بھِی سولر سسٹم لگے ہیں ان میں صرف 5 سے 8 فیصد لوگوں نے نیٹ میٹرنگ کروائی ہے۔ وفاقی کابینہ نے نیٹ میٹرنگ پالیسی کو ری ویو کرنے کا کہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں جب لوگ سولر نیٹ میٹرنگ لگائیں تو تین، 4 سال میں پیسے بھی پورے ہوں اور لگوانے والے بھی خوش ہوں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد ایک کروڑ 80 لاکھ خاندانوں کے بل میں 60 فیصد کمی آئے گی۔ ایک سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو پہلے ہی ساڑھے 4 روپے یونٹ مل رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بجلی نرخ میں کمی کے بعد اب گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے بلز کس شرح سے آئیں گے؟
سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ اعلان کے بعد 70 لاکھ ایسے لوگ ہیں جن کو 7 سے 8 روپے فی یونٹ بجلی ملے گی جبکہ سوا کروڑ ایسے صارفین ہیں جنہیں 11 روپے فی یونٹ بجلی ملے گی۔ جتنا استعمال ہوگا اتنا فی یونٹ بل آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاریخی 7.
مزید پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم، ’حق دو عوام کو‘ تحریک آگے بڑھائیں گے، حافظ نعیم
سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ہم بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لا کر بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ اس وقت ملک کے 2 کروڑ صارفین کو بجلی کی پیداواری قیمت کا بھی 70 فیصد ڈسکاؤنٹ مل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان 2 کروڑ صارفین کو 11.50 روپے سے بھی کم فی یونٹس بجلی ملنے لگی ہے۔ ان شااللہ عنقریب ہمارے ان اقدامات کی وجہ سے صنعتوں کا پہہہ پوری قوت کے ساتھ چلنا شروع ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجلی سردار اویس احمد خان لغاری سولر سسٹم نیٹ میٹرنگ پالیسی وفاقی وزیر توانائیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی سردار اویس احمد خان لغاری سولر سسٹم نیٹ میٹرنگ پالیسی وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نیٹ میٹرنگ فی یونٹ بجلی کی
پڑھیں:
سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کا قتل، گرفتار قبائلی سردار کا مزید 10 روزہ ریمانڈ منظور
—فائل فوٹوکوئٹہ کے نواحی علاقے سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کیس میں گرفتار قبائلی سردار شیرباز کو مزید 10 روزہ ریمانڈ پر سریئس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کی تحویل میں دے دیا گیا۔
قبائلی سردار شیرباز کو 2 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے سردار شیرباز کو سریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کی تحویل میں دے دیا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ خاتون کے 5 بچے ہیں، مارے گئے مرد کے بھی پانچ، چھ بچے ہیں
مقدمہ قتل میں سردار شیرباز سمیت 13 افراد گرفتار ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ دہرے قتل کا یہ واقعہ جون کے پہلے ہفتے میں پیش آیا تھا، تاہم ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزمان اور مقتولین کی شناخت کا عمل شروع کیا گیا۔
دوسری جانب صوبائی حکومت نے واضح کیا کہ اس کیس میں ملوث تمام کرداروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔
عدالتی حکم پر قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کرلیا گیا، رپورٹ کے مطابق خاتون کو 7 اور مرد کو 9 گولیاں لگيں۔