ذوالفقار علی بھٹو شہید کا مشن جاری رکھیں گے، صدر زرداری کا برسی پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز

کراچی:(آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ترقی، خودمختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا۔
آصف زرداری نے سابق وزیراعظم کی اہم خدمات کا ذکر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو پہلا متفقہ آئین دیا، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، شہید بھٹو نے ملک کی خارجہ پالیسی کو ایک آزاد اور خودمختار تشخص دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پاکستان نے اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی۔ مسلم امہ کے اتحاد کی راہ ہموار کی۔ مزدوروں، کسانوں اور پسے ہوئے طبقے کو حقوق دیے ، انہیں بااختیار بنایا۔
آصف زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے اقدامات کی بدولت تعلیم، صنعت اور دفاعی شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ پاکستان کی خودمختاری، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو شہید بھٹو کے وژن کے مطابق ایک ترقی یافتہ، خودمختار اور عوام دوست ملک بنائیں گے۔

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ انہیں 1979ء میں آج ہی دن کے راولپنڈی میں پھانسی دی گئی تھی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ برس مارچ میں اپنا فیصلہ سنایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا مقدمے میں ٹرائل منصفانہ نہیں تھا ۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے آج ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو جاری رکھیں گے

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو
  • کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو