چینی وزیر خارجہ کا کھم تھائی سیفندون کے انتقال پرچین میں لاؤ س کےسفارت خانے میں اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے فارن افیئرز آفس کے ڈائریکٹر وانگ ای نے چین میں لاؤس کے سفارت خانے میں لاؤس کےسابق پارٹی اور ریاستی رہنما کھم تھائی سیفندون کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور وہاں موجود کتاب میں تعزیتی تاثرات درج کئے ۔

لاؤس کے سفارتخانے نے تعزیت کے لئے تشریف لانے پر وانگ ای کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ کھم تھائی سیفندون پرانی نسل سے تعلق رکھنے والے لاؤ پارٹی اور ریاست کے ایک عظیم رہنما تھے ، جنہوں نے چین اور لاؤس کے درمیان پارٹی اور ریاست کی سطح پر تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چین لاؤس کے ساتھ مستقبل میں بھی مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں پارٹیوں اور ممالک کے اعلی ترین رہنماؤں کے مابین اتفاق رائے کی رہنمائی میں چین-لاؤس ہم نصیب معاشرے کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دیا جائے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں لاو

پڑھیں:

ہمیں کامریڈ چھن یوئن کی بھرپور قیادت کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی صدر

ہمیں کامریڈ چھن یوئن کی بھرپور قیادت کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ: سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے زیر اہتمام کامریڈ چھن یوئن کی ایک سو بیسویں سالگرہ   پر   سمپوزیم بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر  اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر ایک اہم تقریر کی۔ سی پی سی سینٹر ل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان لی چھیانگ، وانگ حو نینگ، چائی چھی، ڈنگ شوئےشیانگ اور لی شی نے  سمپوزیم میں شرکت کی جبکہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن چاؤ لہ جی نے سمپوزیم کی صدارت کی۔ 

شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں کامریڈ چھن یوئن کی شاندار زندگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کامریڈ چھن یوئن  آنجہانی ماؤ زے تنگ کی مرکزیت پر مبنی سی پی سی کی پہلی نسل کی مرکزی قیادت اور آنجہانی ڈنگ شیاؤ پھنگ کی مرکزیت پر مبنی  سی پی سی کی دوسری نسل کی مرکزی قیادت  کے  اہم رکن تھے  اور انہوں نے پارٹی اور عوام کی ترقی میں  اہم خدمات سرانجام دیں ۔ شی جن پھنگ نے  کہا  کہ ہمیں کامریڈ چھن یوئن کی بھرپور قیادت کے تجربے سے سیکھنا ہوگا اور پارٹی کی معاشی اور سماجی ترقی اور اپنی  اصلاح کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی کوشش کرنا  ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی  امور پر پارٹی کی قیادت کو مضبوط  بناتے ہوئے  سوشلسٹ اقتصادی تعمیر  کے قوانین کی تفہیم کو گہراکرنا اور  نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر، درست اور جامع طور پر نافذ کرنا ضروری ہے۔  شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں نئے ترقیاتی  ڈھانچے کی  تشکیل کو    تیز کرتے ہوئے  اعلی معیار کی ترقی کو  صحیح معنوں میں  فروغ دینا ہوگا، اصلاحات کو مزید گہرا کرنا ہوگا اور غیرمتزلزل طور پر  اعلی ٰ معیار کے کھلے پن کو  وسعت دینا ہوگی تاکہ  چینی طرز کی جدیدکاری میں مزید   توانائی پیدا کی جائے۔

شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ  ہم پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کو مزید فروغ دیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پارٹی ہمیشہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا  نصب العین  رکھنے والی   قیادت  میں مضبوط مرکز رہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کو ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد ممکنہ سنگین نتائج کے بارے میں گہری تشویش ہے، چینی وزارت خارجہ چین امریکہ اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک ہی سمت میں اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے، چینی میڈیا چین اور یورپی یونین کو کثیر الجہتی طور پر قریبی تعاون کرنا چاہئے ، چینی وزیر اعظم پاکستان میں صرف 5 فیصد افراد نے ٹیکس دینا ہے وہ بھی نہیں دے رہے، چیئرمین ایف بی آر ایران ، اسرائیل کشیدگی: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی، سونے کی قیمت میں اضافہ امریکہ چین کے خلاف اپنے منفی اقدامات غیر مشروط طور پر فوری واپس لے ۔88.5 فیصد  افراد  کا مطالبہ، سی جی ٹی این  سروے بجٹ آئی ایم ایف کا 344 ارب روپے کی گرانٹس پر اظہارِ تشویش،،اراکین پارلیمنٹ کی اسکیموں پر سوالات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چین کی ایران کی حمایت، اسرائیلی جارحیت پر کڑی تنقید
  • چین کا ایران کی حمایت کا اعلان؛ اسرائیلی جارحیت پر کڑی تنقید
  • چین کا ایران کی حمایت کا یقین اعلان؛ اسرائیلی جارحیت پر کڑی تنقید
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، مکمل یکجہتی کا اظہار
  • اسرائیل نے حملہ کر کے علاقائی استحکام، بین الاقوامی سلامتی کو نقصان پہنچایا، اسحاق ڈار
  • ہمیں کامریڈ چھن یوئن کی بھرپور قیادت کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی صدر
  • چینی صدر کا بھارت کے مسافر طیارے کے حادثے پر متعلقہ ممالک کے رہنماؤں سے اظہار تعزیت 
  • وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارت کے عوام سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں
  • بھارت میں طیارہ حادثہ، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر ن لیگ نواز شریف کا اظہارِ افسوس
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا گجرات ائیر انڈیا پرواز حادثے پر دکھ کا اظہار