راشد خان کی اسپن بولنگ میں جادوگری کم ہونے لگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)افغان اسٹار راشد خان کو آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 4 اوورز کے اسپیل میں 54 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔
راشد خان میچ کے دوران ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کر پائے۔
لیام لیونگ اسٹن کے خلاف ان کا آئی پی ایل میں ریکارڈ پہلے بہت اچھا تھا، انہوں نے انگلش کرکٹر کو 22 بالز کے دوران 27 رنز دے کر 3 مرتبہ آؤٹ کیا تھا مگر اس بار لیونگ اسٹن نے راشد کی 17 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔
کسی بھی ٹی 20 اننگز میں ایک بیٹر کا راشد خان کے خلاف دوسرا بڑا اسکور ہے۔
راشد خان نے گزشتہ آئی پی ایل سے موجودہ ایڈیشن کے درمیان صرف 5 ٹی 20 میچز کھیلے، اس دوران وہ کندھے کی تکلیف سے دوچار رہے۔
گزشتہ 2 ایڈیشنز میں راشد خان صرف 11 وکٹیں حاصل کر پائے، اس دوران انھیں فی اوور 8.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔ قومی سلامتی اجلاس کے بعد ہم بھارت کو جامع جواب دیں گے۔
مزید پڑھیں: ترسیلات زر میں اضافہ، خواجہ آصف کی بائیکاٹ مہم چلانے والی پی ٹی آئی پر تنقید
پہلگام سیاحتی مقام پر حالیہ حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم کہیں بھی ہر قسم کی دہشتگردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے۔
بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے کسی بھی جارحانہ اقدام کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پہلگام خواجہ محمد آصف سندھ طاس وزیر دفاع وزیر دفاع خواجہ محمد آصف