کرم میں اب تک 988 بنکرز مسمار
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
کوہاٹ امن معاہدے کے تحت ضلع کرم میں فریقین کے بنکرز کی مسماری کا عمل جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں اب تک 988 چھوٹے بڑے بنکرز تباہ کیے جا چکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم میں پائیدار اور دیرپا امن و امان ضروری ہے، اس لیے فریقین کے بنکرز گرانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم میں فریقین کے 900 بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔
اپر کرم میں اب تک 635 اور لوئر کرم میں 353 بنکرز تباہ کیے جا چکے ہیں۔
دوسری طرف امن معاہدے کے باوجود ضلع کرم میں آمد و رفت کے راستے تاحال بند ہیں۔
راستوں کی بندش کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے باہر شہریوں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فریقین کے
پڑھیں:
سندھ بھر میں 15 اگست کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
سندھ بھر میں 15 اگست کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سندھ بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
علاوہ ازیں اس موقع پر سندھ سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جائیں گے۔