دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 5 ہزار 456 کیوسک اور سکھر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 71 ہزار 8 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال بارے رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 89 ہزار 60 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 19 ہزار 434 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 5 ہزار 456 کیوسک اور سکھر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 71 ہزار 8 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 853 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیوسک ریکارڈ کیا گیا
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔