پاکستان بھی اب خادمِ حرمین شریفین ہے، اللّٰہ نے پاکستان کے نصیب میں یہ عزت لکھی، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
فوٹو: فیس بک مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی اب خادمِ حرمین شریفین ہے، اللّٰہ نے پاکستان کے نصیب میں یہ عزت لکھی، پاکستان حرمین شریفین کی دھرتی کا محافظ بن گیا۔
ساہیوال میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان سےنواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نہيں بچے گا، نواز شریف نے موٹروے بنائی، ایٹمی دھماکے کیے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں بے گھر لوگوں کیلئے گھر بنائے جارہے ہیں، سیلابی صورتحال میں کوئی ایسا شخص نہیں تھا جو حکومت میں ہو اور چین سے سورہا ہو، پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کریں گی، سیلاب زدگان کو اپنا مہمان سمجھتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
ہتک عزت کے قوانین بنادیے ہیں اب کسی کی پگڑی نہیں اچھلے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کے قوانین بنادیے ہیں اب کسی کی پگڑی نہیں اچھلے گی۔
ایون فیلڈ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ڈیڑھ برس میں وہ کام ہوئے جنہیں اب گلوبل اسٹیج پر لے کر جارہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح نیچے آئی ہے اور خواتین خود کو محفوظ تصور کررہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 51 فیصد خواتین اگر اپنا حصہ نہیں ڈالیں گی تو پاکستان ترقی کیسے کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ کارکردگی میں شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ میں ان کی ایکسٹینشن ہوں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کی طرف سے جو پیار ملا وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہ بھارت کے حملے کے بعد جس طرح پاکستان نے جواب دیا اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل کی قیادت اور پوری فوج کو جاتا ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو شکست دینے کے بعد دنیا اب پاکستان کو ایک تبدیل رویے کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فخر کا مقام ہے کہ پنجاب اب گلوبل سطح پر جارہا ہے