رمضان المبارک میں گزشتہ سالوں کی نسبت مہنگائی کی شرح بہت کم رہی ، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے گزشتہ سالوں کی نسبت مہنگائی کی شرح بہت کم رہی،عوام کی خدمت اور معاشی ریلیف ہماری اولین ترجیحات ہیں،عوام کو اشیا ءخوردونوش اور اشیاء ضررویہ کم سے کم نرخ پر مہیا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او نوید رفاقت کی طرف سے رمضان المبارک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کے حوالے سے بریفنگ دیئے جانے کے موقع پر کہی ۔
اس موقع پر پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین افضل کھوکھر بھی موجودتھے۔سی ای او نوید رفاقت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سہولت بازار میں خریداری پر عوام کو رمضان المبارک میں ایک ارب 11کروڑ روپے کی شاندار بچت ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ کے تناسب سے سہولت بازار کے سٹال پرعوام کو 31فیصد کا ریلیف ملا،سہولت بازاروں میں ڈی سی ریٹس کے تناسب سے 11کروڑ 70لاکھ روپے کا ریلیف دیا گیا۔(جاری ہے)
بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران سہولت بازاروں میں 2ارب 46کروڑ 60لاکھ روپے کی خریداری کی گئی جن میں عوام کو رمضان المبارک میں مارکیٹ ریٹ پر خریداری کی صورت میں 3ارب 57کروڑ 50لاکھ روپے ادا کرنے پڑتے،عوام کو رمضان المبارک میں ڈی سی ریٹس کے مطابق خریداری پر2 ارب 58کروڑ30لاکھ روپے ادا کرنے پڑتے،سہولت فری ہوم ڈلیوری ایپ کے ذریعے 2کروڑ 80لاکھ روپے کی ریکارڈ خریداری،25 اضلاع میں قائم 36 ماڈل بازاروں میں فری ہوم ڈلیوری ایپ کے ذریعے تقریبا28 ہزار آڈر دیئے گئے۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ سہولت بازاروں میں سیب305 روپے جبکہ ڈی سی ریٹ کے مطابق316 روپے اور مارکیٹ میں487 روپے کلو بیچا گیا،سہولت بازاروں میں 10کلو آٹا بیگ 795روپے ،ڈی سی ریٹ832 روپے اور مارکیٹ میں 897 روپے پر بیچا گیا۔اسی طرح مارکیٹ میں کیلا389 روپے فی درجن ،ڈی سی ریٹ227 روپے جبکہ سہولت بازار میں صرف 216 روپے درجن دستیاب رہا،مارکیٹ میں چکن 940 روپے کلو تک،ڈی سی ریٹ 585 روپے جبکہ سہولت بازار میں 571 روپے بیچا گیا،سہولت بازار میں 446 روپے،ڈی سی ریٹ پر 460 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 734 روپے کلو دستیاب تھی،سہولت بازار میں انڈے269،ڈی سی ریٹ میں 276 اور مارکیٹ میں 350 روپے تک فروخت ہوئے۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رمضان المبارک میں سہولت بازاروں میں سہولت بازار میں کہ سہولت بازار مارکیٹ میں ڈی سی ریٹ عوام کو
پڑھیں:
اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز
ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے، اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے اور پنجاب تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے,ہم نے پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں۔ اور ہم نے ماحولیاتی بہتری کے لیے پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
مریم نواز نے کہا کہ ہم گرین انرجی اور سولرائزیشن منصوبوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اوزون پروٹیکشن میں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔ فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اور پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔