صاحب فراش صدر زرداری کو وزیر اعظم شہبازشریف کا فون، جلد صحتیابی کی دعا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت آصف زرداری کورونا کا شکار، قرنطینہ کردیے گئے، ملاقاتوں پر پابندی
وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔ پوری قوم آپ کی صحت کے لیے دعاگو ہے۔
اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو کو فوننائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بذریعہ ٹیلیفون گفتگو۔
اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو سے اُن کے والد صدر آصف علی زرداری کی طبیعت سے متعلق دریافت کیا۔ نائب وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور اُن کے لیے گلدستہ بھی بجھوایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار آصف زرداری بلاول بھٹو شہباز شریف صدر مملکت وزیراعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار بلاول بھٹو شہباز شریف صدر مملکت نے صدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو اسحاق ڈار کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینال منصوبے پر مؤقف پیش کیا
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم اعلیٰ سندھ نے نہروں کی تعمیر کے حوالے سے اپنا موقف وزیر اعظم کے سامنے رکھ دیا۔
وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں فریقین نے متنازع نہروں کے معاملے پر ایک دوسرے کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا، وزیر اعظم اور مراد علی شاہ کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے کنالز سے متعلق تحفظات رکھے، ملاقات میں سندھ کے وزیر جام خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے،وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعظم کی ملاقات میں ماہرین آبپاشی بھی موجود تھے۔