بھارت میں مسلمانوں کے حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں، میرواعظ عمر فاروق
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
متحدہ مجلسِ علماء نے اسے مسلم مذہبی امور میں حکومتی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقف اداروں کی خودمختاری کو محدود کرنے اور انہیں سخت حکومتی کنٹرول میں لانے کی سازش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے مذہبی رہنما میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کو جمعہ کے موقع پر ایک بار پھر نظربند کر دیا گیا، جس کے باعث وہ تاریخی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ کی ادائیگی کے اپنے منصبی فرائض کو انجام نہیں دے سکے۔ میرواعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا "ایک اور جمعہ، ایک اور نظربندی, اور جامع مسجد فوبیا جاری ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں اور اب وہ وقت دور نہیں جب مساجد میں داخل ہونے یا قبرستانوں میں دفن ہونے کے لئے اجازت نامے درکار ہوں گے۔ یہ نظربندی ایسے وقت میں ہوئی جب جمعرات کو متحدہ مجلسِ علماء (ایم ایم یو) نے پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل کی منظوری پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ متحدہ مجلس نے اسے مسلم مذہبی امور میں حکومتی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقف اداروں کی خودمختاری کو محدود کرنے اور انہیں سخت حکومتی کنٹرول میں لانے کی سازش ہے۔
میرواعظ عمر فاروق کو اس سے قبل عید الفطر کے موقع پر بھی خطبہ دینے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ 31 مارچ کو انہوں نے سرینگر کے عیدگاہ اور جامع مسجد میں عید کی نماز پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 90 کی دہائی میں جب کشمیر میں مسلح جد و جہد اپنے عروج پر تھی، تب بھی عید کی نماز عیدگاہ میں ادا کی جاتی تھی، لیکن آج جب ہر روز "معمول کے حالات" کے دعوے کئے جاتے ہیں، مسلمان اپنے ہی مذہبی مقامات سے دور رکھے جا رہے ہیں۔ جامع مسجد کی انتظامیہ انجمن اوقاف جامع مسجد نے بھی 28 مارچ کو شب قدر اور جمعة الوداع کے موقع پر مسجد میں نماز پر پابندی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ انجمن اوقاف جامع مسجد نے کہا تھا کہ حکام نے جامع مسجد کو بند کر دیا اور میرواعظ کو نظربند کر کے مسلمانوں کو ان کے مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمر فاروق ہوئے کہا کہا کہ
پڑھیں:
مانچسٹرٹیسٹ، بھارت کے 4 وکٹ پر 264 رنز، پنت انجری کا شکار
مانچسٹر:انگلینڈ سے ہوم سیریز کے چوتھے مانچسٹر ٹیسٹ میں بھارت نے پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹ کے نقصان پر 264 رنز بنا لیے۔
رویندرا جڈیجا اور شردل ٹھاکر یکساں طور پر 19، 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، سائی سدرشن 61 رنز بناکر میدان بدر ہوئے۔
ریشابھ پنت 37 پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، ووکس کی گیند پر ریورس شاٹ کھیلتے ہوئے گیند ان کے پاؤں پر لگ گئی، پنت شدید تکلیف کا شکار دکھائی دیے، انھیں میڈیکل کارٹ میں باہر لے جایا گیا۔
اس سے قبل اوپنر یشاسوی جیسوال 58،لوکیش راہول 46، کپتان شبمن گل 12 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے، راہول اور جیسوال نے 94 کی افتتاحی شراکت بنائی،بین اسٹوکس نے 2 جبکہ ووکس اور لیام ڈوسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔