گلگت بلتستان، قیمتی پتھروں کی کان کنی کے اجازت نامے کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
نوٹیفکیشن کے مطابق کان کنی کے عمل کو آسان بنانے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک اور موقع فراہم کرنے کے لیے سیکریٹری معدنیات، صنعت، تجارت و محنت گلگت بلتستان نے رجسٹریشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے، جو 4 اپریل 2025ء سے 3 مئی 2025ء تک جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ معدنیات و کان کنی گلگت بلتستان نے قیمتی پتھروں کی کان کنی کے اجازت ناموں (GMP) کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے تا کہ متعلقہ افراد اور گروپس کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔ نئی آخری تاریخ 3 مئی 2025ء مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ کی جانب سے نوٹیفکیشن نمبر SO-Dev-1(9) 2021 میں کہا گیا ہے کہ 24 فروری 2025ء کے نوٹیفکیشن کے تسلسل میں، تمام افراد اور گروپس کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ قیمتی پتھروں کی کان کنی کے اجازت نامے کے لیے اپنے متعلقہ مقامات پر محکمہ کی آفیشل ویب پورٹل کے ذریعے ایک ماہ کے اندر رجسٹریشن کروائیں، جس کی آخری تاریخ 4 اپریل 2025ء تھی۔ تاہم، بہت کم تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں، اور زیادہ تر موجودہ کان کنوں نے گلگت بلتستان مائننگ کنسیشن رولز (GBMCR) 2024ء کے ترمیم شدہ قاعدہ 44 (5) کے تحت دی گئی حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کان کنی کے عمل کو آسان بنانے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک اور موقع فراہم کرنے کے لیے سیکریٹری معدنیات، صنعت، تجارت و محنت گلگت بلتستان نے رجسٹریشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے، جو 4 اپریل 2025ء سے 3 مئی 2025ء تک جاری رہے گی۔ تمام متعلقہ افراد اور گروپس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ محکمہ کی آفیشل ویب پورٹل portal.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان رجسٹریشن کی کان کنی کے
پڑھیں:
گلگت بلستان میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
اسلام آباد:گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔
اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز، اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔
سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت، مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔
شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔
یہ سیمینار پاکستان میں کوہ پیمائی اور سیاحت کی ترویج کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
اس طرح کے اقدامات نہ صرف اس شعبے کو فروغ دیں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/OOtE00tP-jBGrqoj9.html