معطل ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پرادارے میں بدانتظامی ، افسران کیساتھ بدتمیزی،کام میں غفلت جیسے الزامات عائد،چارج شیٹ پیش
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد(رانا فرخ سعید)معطل ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پرادارے میں بدانتظامی ، افسران کیساتھ بدتمیزی،دفتری امور کی انجام دہی میں غفلت جیسے الزامات عائد،چارج شیٹ پیش انکوائری کمیٹی نے انکوائری کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر معطل ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکیشن ایجنسی فرزانہ الطاف شاہ سے دو ہفتوں میں تحریری جواب مانگ لیا گیاہے ، انکوائری افسر کو دو ماہ میں اپنی رپورٹ مکمل کر کے حکام کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تحریری جواب جمع نہ کروانے پر یکطرفہ کارروائی ہوگی ۔ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اسد اسلام مہنی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ڈپٹی سیکرٹری کو نمائندہ انتظامیہ بنایا گیا ہے۔معطل ڈائریکٹر جنرل فرزانہ الطاف شاہ کو جاری کی گئی چارج شیٹ میں ادارے میں بدانتظامی ، افسران کے ساتھ بدتمیزی ،دفتری امور کی انجام دہی میں غفلت اور لاپرواہی جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں ، فرزانہ الطاف شاہ پر مختلف کمپنیوں کی جانب سے شکایا ت کو بھی چارج شیٹ کا حصہ بنایا گیا ہے ، اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو نہ پانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے ۔
مزیدپڑھیں:بیوی کی محبت نے مجھے بدل دیا، آرز احمد کی بات پر حبا بخاری آبدیدہ ہوگئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد کی عدالت سے ریلیف مل گیا، سزا معطل
اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 4 کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت سنائی گئی سزا معطل کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار نے کارکنان کی پیروی کی۔
سزا معطل کیے جانے والے ملزمان میں دانش، عیسیٰ، اعجاز اور محمد عیسیٰ شامل ہیں، جنہیں تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں 6، 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں ہدایت دی کہ ملزمان 30 دن کے اندر اپیل دائر کریں، تاکہ مقدمے کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔