تامل اور ملیالم فلموں کے معروف سینیئر اداکار روی کمار مینن طویل علالت کے بعد 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور جمعہ کی صبح چنئی کے ایک نجی اسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔ اداکار کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ والد کی جدائی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

 

جیسے ہی یہ خبر منظرِ عام پر آئی، سوشل میڈیا پر مداحوں اور فلمی حلقوں کی جانب سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا جانے لگا۔ مداحوں نے روی کمار کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک "ہمیشہ یاد رہنے والا اداکار" قرار دیا۔

روی کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1967 میں کیا لیکن انہیں شہرت ملیالم فلم "امّاں" سے ملی جس کی ہدایت کاری ایم کرشنن نائر نے کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور 100 سے زائد تامل اور ملیالم فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے متعدد ٹی وی سیریلز میں بھی یادگار کردار ادا کیے۔

ان کی آخری رسومات ہفتہ کو چنئی میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائیں گی، جہاں ان کے عزیز و اقارب، مداح اور ساتھی فنکار انہیں ہمیشہ کے لیے الوداع کہیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم، سینیٹر دنیش کمار کا اقلیتوں کے عہدوں سے متعلق حیران کن مطالبہ

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دنیش کمار نے 27ویں آئینی ترمیم کے ساتھ ہی اقلیتوں کو اہم عہدہ دینے سے متعلق حیران کن مطالبہ کردیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے دنیش کمار نے کہا کہ 27ویں ترمیم آرہی ہے اور اس کا شور بھی بہت ہے، اس طرح کی ترمیم لائیں کہ غیر مسلم بھی صدر پاکستان اور وزیراعظم بن سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی ترامیم بھی ہونی چاہیے کہ سینیٹر وزیراعظم بن سکے اور بجٹ بھی سینیٹ سے ہی منظور ہو۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر ہونے کے باوجود مجھے غیر مسلم کہا جاتا ہے جبکہ میں بھی داتا دربار اور سہیون شریف درگاہ پر حاضری لگانے جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو جو مسائل پیش ہیں انہیں حل کیا جائے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بہار اسمبلی کے انتخابات، کیا بی جے پی اپنی 74 نشستیں برقرار رکھ پائے گی؟
  • سینیئر وکیل فیصل صدیقی کا چیف جسٹس کو خط، 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار
  • وادی کشمیر میں بڑے پیمانے پر بھارتی فورسز کی چھاپہ مار کارروائیاں، 500 سے زائد افراد گرفتار
  • 27ویں آئینی ترمیم، سینیٹر دنیش کمار کا اقلیتوں کے عہدوں سے متعلق حیران کن مطالبہ
  • ترامیم کی مخالفت ووٹ سے کرنی چاہیے، سیاست سے نہیں، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ
  • وزیراعظم کی سینیٹ میں پیش کی گئی غیرمنظور شدہ ترمیمی شق واپس لینے کی ہدایت
  • ڈپریشن اور اینزائٹی،اداکاروجے ورما نے خاموشی توڑ دی
  • تامل اداکارہ گوری کشن نے بھارتی صحافی کو باڈی شیم کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا
  •  تامل اداکارہ گوری کشن نے بھارتی صحافی کو باڈی شیم کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا
  • بھارتی اداکارہ زرین خان 81برس کی عمر میں انتقال کر گئیں