بھارت پہنچنے کے چند منٹ بعد پاکستانی خاتون نے بچی کو جنم دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز واہگہ اٹاری پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے ذریعے بھارت جانے کے چند منٹ بعد ایک پاکستانی خاتون نے بچی کو جنم دیا۔پاکستان سے سفر کرنے والے ایک گروپ میں شامل مایا نامی یہ خاتون بھارت پہنچنے کے فوراً بعد امیگریشن کروانے سے قبل ہی زچگی میں مبتلا ہوگئی۔ اسے ایک نجی نرسنگ ہوم لے جایا گیا جہاں اس نے بچی کو جنم دیا۔ بچی کا نام ’بھارتی‘ رکھا گیایہ مایا کی آٹھویں بیٹی ہے۔ اس کے بچوں کی تعداد 10ہوگئی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
کراچی(نیوز ڈیسک)کلفٹن سی ویو کےقریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مردکی شناخت شہبازملک کے نام سے ہوئی جو ریٹائرڈ سرکاری افسرتھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پرگاڑی میں گیس بھرنے سےموت ہوئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
Post Views: 5