پاکستانی ناول نگار علشبہ خان بڑیچ نے ‘ینگ وومن آف دی ایئر’ ایوارڈ جیت لیا، انہیں یہ اعزاز ‘ویمن چینجنگ دی ورلڈ ایوارڈز 2025’ کے تحت دیا گیا۔

یہ ایک بین الاقوامی پروگرام ہے جو دنیا بھر میں خواتین کی مثبت خدمات کو سراہنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

علشبہ کو 3 اپریل کو لندن میں منعقدہ تقریب میں باضابطہ طور پر عالمی فاتح قرار دیا گیا، اُنہیں زمبابوین امریکی ڈاکٹر ٹرینٹ اور برطانیہ کی شہزادی سارہ فرگوسن نے ایوارڈ سے نوازا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ علشبہ کا کام خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے غالب بیانیوں کو از سر نو ترتیب دینے پر مرکوز رہا ہے۔

وہ پاکستان کی سب سے کم عمر ناول نگار ہیں، 11 سال کی عمر میں اپنا پہلا ناول تحریر کیا، 14 سال کی عمر میں یادداشت لکھی اور 16 سال کی عمر میں خود اپنی کتاب شائع کی۔

علشبہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے ساتھ یوتھ ایمبیسیڈر برائے ذہنی صحت اور انسدادِ پولیو کے لیے بھی کام کر چکی ہیں۔

وہ اِس وقت وزیراعظم شہباز شریف کی یوتھ ایڈوائزر، نیشنل یوتھ کونسل کی رکن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یوتھ ایمبیسیڈر ہیں۔

علشبہ کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کے لیے جب پاکستان کا نام پکارا گیا تو یہ صرف اُن کا ذاتی سنگ میل نہیں بلکہ اِس بات کا ثبوت تھا کہ نوشکی اور کوئٹہ سے صرف عسکریت پسندی کی خبریں نہیں بلکہ حوصلہ مند اور باصلاحیت کہانیاں بھی اُبھر سکتی ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، حکومت پاکستان تعلیمی نظام میں اصلاحات کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں سے وزیراعظم آفس میں یونیسف کی نمائندہ مس پینیلے آئرنسائیڈ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے اور رضاکارانہ کام کو فروغ دینے کے لیے اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مس آئرنسائیڈ نے ڈیجیٹل یوتھ ہب، پاکستان کے تعلیمی نظام اورقومی رضا کارکورپ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

یونیسف کی نمائندہ مس آئرنسائیڈ نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ڈیجیٹل یوتھ ہب اور قومی رضا کار کورپ کی حمایت کرتے ہوئے ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان کے تعلیمی نظام میں اہم اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت پاکستان تعلیمی نظام میں اصلاحات کے لیے اقدامات کر رہی ہے،نیا تعلیمی نظام نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرے گا۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ قومی رضا کار کورپ کے ذریعے 20 لاکھ رضاکاروں کو تربیت دی جائے گی، قومی رضاکار کور پ کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سماجی تبدیلی لانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کو 2021-22ء میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 11 ارب 15 کروڑ کم ملنے کا انکشاف
  • پہلی بار ایک پاکستانی نژاد ساؤنڈ انجینیئر نے گریمی ایوارڈ جیت لیا
  • رانا مشہود سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات، مختلف امورپر غور
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کا شاہانہ استقبال
  • ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات
  • وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک کے درمیان معاہدہ
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو (ایچ-16 )ایوارڈ پر کام سے روکنے کا حکم
  • ’فری فلسطین‘ ایمی ایوارڈز میں فلسطین کے حق میں آوازیں بلند
  • معذرت کرلینے والوں کو ایک بار پھر خط کے ذریعے سول ایوارڈ لینے کی ترغیب