ڈی جی خان: محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی میں 110 بٹیر بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور:
ڈی جی خان میں محکمہ وائلڈ لائف نے 110 زندہ بٹیر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ کارروائی ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ڈی جی خان کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، بازیاب کیے گئے بٹیر 7 لکڑی کے کریٹس میں غیر قانونی طور پر منتقل کیے جا رہے تھے۔
محکمہ وائلڈ لائف کی بروقت کارروائی سے اسمگلرز کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بٹیر اسمگلنگ کو ناکام بنا کر جنگلی پرندوں کے تحفظ میں ایک اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگلی حیات پر حملہ دراصل قدرتی توازن پر حملہ ہے اور ایسے عناصر کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ وائلڈ لائف ٹیمیں کرین اور بٹیر سمیت دیگر قیمتی پرندوں کے تحفظ کے لیے مختلف ہاٹ اسپاٹس پر مسلسل گشت کر رہی ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف نے عوامی سطح پر آگاہی مہمات کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ اسکولوں، کالجوں اور دیہات میں خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل میں جنگلی حیات کی اہمیت اجاگر کی جا سکے۔ تربیتی پروگرامز کے ذریعے قدرتی ورثے کے تحفظ کا شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ وائلڈ لائف کے تحفظ
پڑھیں:
پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام .تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ حق اورسچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے۔ پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےیہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔