— فائل فوٹو

لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی آخری بوگی کوٹری کے قریب پٹری سے اتر گئی۔

کوٹری ریلوے کراسنگ کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی کراچی اور پنجاب کے درمیان ریلوے ٹریفک جزوی معطل

حیدرآباد اتوار کو جامشورو سے کوٹری ریلوے اسٹیشن...

حیدرآباد ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی آخری بوگی ٹرین کمپلین ٹوٹنے کے باعث پٹری سے اتری ہے۔

مذکورہ بوگی پٹری سے اترنے کے بعد پوری ٹرین سے بھی علیحدہ ہو گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے بوگی الگ کر کے مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ایک اور اداکارہ کا پورا دن گھر میں بےہوش پڑے رہنے کا انکشاف

پاکستان شوبز کی اداکارہ عمارہ چوہدری نے کراچی میں تنہا رہنے کے اپنے تجربے کا احوال بتا دیا۔ 

حال ہی میں عمارہ چوہدری ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ساتھی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کیلئے بھی اکیلئے رہنا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہت سے لوگ پڑھائی یا کام کی وجہ سے دیگر شہروں سے آکر تنہا رہتے ہیں اور ایسے میں گھر والوں کو بہت یاد بھی کرتے ہیں۔ عمارہ نے بتایا کہ ان کا تعلق بھی لاہور سے ہے ان کا گھر اور اہلِ خانہ لاہور میں ہیں مگر وہ اکثر کام کے سلسلے میں کراچی میں اکیلی رہتی ہیں۔

عمارہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ کورونا کے دنوں میں جب شوٹ سے واپس گھر آئیں تو کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بےہوش ہوگئیں اور پورا دن بےہوش پڑی رہیں۔ اس دوران ان کے گھر والوں نے رابطہ نہ ہونے پر ان کے مالک مکان سے رابطہ کیا جس نے دروازہ کھٹکھٹایا تو وہ ہوش میں آئیں۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اپنا موبائل دیکھا تو گھر والوں کی بہت ساری کالز آئی ہوئی تھیں۔ عمارہ کا کہنا تھا کہ مالک مکان نے بتایا کہ ان کے گھر والوں کی کال آئی تو ان کے کہنے پر اس نے آخر دروازہ کھٹکھٹایا ورنہ وہ سمجھے تھے کہ میں لاہور جاچکی ہوں۔

یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر 8 جولائی کو کراچی میں کرائے کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ اداکارہ کی موت اکتوبر میں ہوئی تھی جس کی کئی مہینوں تک کسی کو خبر نہیں ہوسکی۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایک اور اداکارہ کا پورا دن گھر میں بےہوش پڑے رہنے کا انکشاف
  • ڈیرہ مراد جمالی: بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال
  • ییلو لائن ایس اے آر ٹی ٹرین کےٹیسٹ رن کیلئےاسیمبلنگ کا آغاز
  • پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • بوگیوں کی قلت؛ ایڈوانس ٹکٹیں لینے والے مسافروں کا احتجاج،رقم ری فنڈ کرنے کا اعلان
  • بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام
  • سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
  • سبی، کراچی سے کوئٹہ جانیوالے بولان میل کی ٹریک پر دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر
  • گلشن اقبال میں نالے کی صفائی کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی