وفاقی حکومت نے لاہور کی 10 احتساب عدالتوں سے 5 ختم کردیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
وفاقی حکومت نے لاہورمیں 5 احتساب عدالتوں کو ختم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا
وزارت قانون نے احتساب عدالتیں ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ختم ہونے والی عدالتوں کے عملہ کو ٹربیونلز اور دیگر خصوصی عدالتوں میں ضم کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نمبر ایک لاہور کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل ملتان تبدیل کردیا گیا۔ جبکہ احتساب عدالت نمبر 3 لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم، ٹیکسیشن ملتان میں تبدیل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت نمبر 4 لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم، ٹیکسیشن ٹو لاہور میں تبدیل کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نمبر 8 لاہور کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل لاہور ٹو میں تبدیل کردیا گیا، جبکہ احتساب عدالت نمبر7 لاہور کو اسپیشل جج سینٹرل عدالت گجرات میں تبدیل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں احتساب عدالت لاہور نے پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد کردی، حاضری سے مستقل معافی بھی مل گئی
لاہورمیں 10 احتساب عدالتوں میں سے 5 عدالتیں کم کی گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احتساب عدالتیں اسپیشل جج سینٹرل ختم نوٹیفکیشن وفاقی حکومت وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احتساب عدالتیں اسپیشل جج سینٹرل نوٹیفکیشن وفاقی حکومت وی نیوز احتساب عدالت نمبر کردیا گیا میں تبدیل لاہور کو گیا ہے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔