پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 13 سال بعد بڑی پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورتی اجلاس 17 اپریل کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ یہ اجلاس 13 سال بعد ہو رہا ہے، کیونکہ آخری سیاسی مشاورتی اجلاس 2012 میں ہوا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ شرکت کریں گی، جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو ادارہ جاتی ٹریک پر لانے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں مشترکہ وزارتی کمیشن کی بحالی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
سیاسی مشاورتی اجلاس کے بعد پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل تک بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ اس دورے میں دونوں ممالک کے مابین مزید اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اس اجلاس اور دورے کی متوقع پیش رفت سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کی امید ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دونوں ممالک کے بنگلہ دیش کے کے درمیان
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان اور سعودی عرب نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پاکستان کی جانب سے منعقدہ اعلیٰ سطحی تقریبات کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور سعودی وزیر برائے معیشت و منصوبہ بندی فیصل فاضل الابراہیم کی ملاقات ہوئی۔دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور پائیدار امن، مشترکہ خوشحالی اور علاقائی ہم آہنگی کے وژن کی توثیق کی گئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خوراک، صنعت، معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تکنیکی اشتراک اور اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔