اوکاڑہ: مہندی کے فنکشن کے لیے آنے والی اسٹیج ڈانسر جنسی زیادتی کے بعد قتل
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں اسٹیج ڈانسر چندہ علی جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ تھانہ گوگیرا کی حدود 34 جیڑی سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی، معاملہ کا ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے واقعہ کا نوٹس لیا۔ قتل ہونے والی لڑکی کا نام چندہ علی سٹیج ڈانسر تھی جو کہ کل عارف والا سے مہندی کا فنکشن کرنے اوکاڑا آئی تھی۔ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد رات گئے نامعلوم ملزمان لاش کو قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوئے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہماری لڑکی کو لڑکی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے جب کہ حکام نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ ترجمان پولیس عرفان سندھو اوکاڑہ اطلاع پر تھانہ گوگیرہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کی اسپتال اوکاڑا منتقل کر دیا۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہے، ڈی پی او اوکاڑہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے متعلقہ ایس ایچ او کو ہدایت جاری کردی ہے۔ لاش کی شناخت نہ ہونے پر پہلے ہی پولیس کی مدعیت میں ایف ائی آر درج کی جا چکی ہے، پولیس ایپ کی مدد سے خاتون کی شناخت کی گئی، قتل کی گئی خاتون کا تعلق ضلع پاک پتن سے ہے۔. |
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شازیہ منظور نے جان بوجھ کر دھکے دے کر ریمپ واک کے دوران اسٹیج پر گرایا، علیزے شاہ
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ماضی کے فیشن شو کے دوران ریمپ پر پیش آنے والے واقعے پر لب کشائی کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنا تہلکہ خیز ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں وہ خود کے ساتھ انڈسٹری میں ہونے والی بدسلوکی کا انکشاف کر رہی ہیں اور کئی اسکینڈلز کی حقیقت واضح کر رہی ہیں۔
اس ہی ویڈیو میں علیزے شاہ نے بتایا کہ برائیڈل فیشن شو کے دوران ان کا گرنا اتفاقیہ نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے دانستہ طور پر اُنہیں بار بار پکڑا اور دھکا دیا، جس سے وہ توازن کھو بیٹھیں۔
علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ حرکت شازیہ منظور کی عادت ہے اور وہ اس سے قبل سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کے ساتھ بھی ایسا سلوک کر چکی ہیں۔ علیزے نے مزید کہا کہ ایسے رویے کسی کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں، خاص طور پر جب وہ عوامی مقام پر ہوں۔
انہوں نے میزبان و اداکارہ جگن کاظم پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اُنہوں نے نہ صرف واقعے کو سنجیدگی سے نہیں لیا بلکہ علیزے کے گرنے پر مذاق بھی اُڑایا، جو غیر پیشہ ورانہ رویہ ہے۔
علیزے کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں موجود منفی رویوں کے خلاف خاموش نہیں رہیں گی اور خود پر ہونے والے ہر ناپسندیدہ سلوک کو بے نقاب کرتی رہیں گی۔ اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین انکی ہمت کو سراہتے ہوئے ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu