پاکستان ریلوے کا خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کر دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق اپریل کے آخر میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق یہ ٹرین مین لائن 2 پر چلنے والی ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، جو کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس 2020ء میں کرونا وائرس کے دوران بند کی گئی تھی۔
ٹرین کراچی سے کوٹری، سیہون، دادو، لاڑکانہ، شکار پور، جیکب آباد، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، کندیاں، میانوالی، اٹک، نوشہرہ سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خوشحال خان خٹک ایکسپریس
پڑھیں:
کراچی: نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت، 6 اہلکاروں پر مقدمہ درج
—فائل فوٹوکراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی حراست میں 14 سالہ نوجوان عرفان کی ہلاکت کا مقدمہ 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، نامزد اہلکاروں نے دورانِ حراست تشدد کا ارتکاب کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تشدد کے باعث محمد عرفان جاں بحق ہو گیا تھا، عرفان کی گرفتاری کے مقاصد کیا تھے؟ اس پر بھی تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق مقدمہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022ء کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دیگر 4 پولیس اہلکار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔