اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کوئی کرپشن نہیں کی، رکن پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلین قرار دے دیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کوئی کرپشن نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسپیکر نے بھرتیوں اور پروموشن میں غلطی کی ہے تو ایسی غلطیاں ماضی میں بھی ہوچکی ہیں۔
پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کے رکن نے مزید کہا کہ غلطیوں پر اگر کسی کو جواب دہ کرنا ہے تو پھر سابق اسپیکر اسد قیصر اور مشتاق غنی کو بھی جواب دہ کرنا ہوگا۔
اس سے قبل خبر آئی تھی کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سواتی کے خلاف تحقیقات کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے، انہوں نے انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کو اپنا جواب جمع کروادیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی، عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بےگناہ ثابت ہونے پر اسپیکر اور اعظم سواتی میں صلح کا ٹاسک وزیراعلیٰ کو سونپ دیا گیا، بےقاعدگیاں ثابت ہونے پر اسپیکر کو انہیں درست کرنے اور غلط فیصلے واپسی لینے کا وقت دیا جائے گا۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم کے خلاف بھرتیوں اور پروموشنز میں بےقاعدگیوں کے الزامات ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔