مصری و فرانسوی صدور کا غزہ میں فوری جنگبندی کی بحالی پر زور
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
عبدالفتاح السیسی سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں فرانسوی صدر کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستی فارمولا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج مصر کے صدارتی ترجمان "محمد الشناوی" نے بتایا کہ ہمارے صدر "عبدالفتاح السیسی" اور اُن کے فرانسوی ہم منصب "امانوئل میکرون" کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد الشناوی نے مزید کہا کہ اس ٹیلیفونک رابطے میں دونوں صدور نے دونوں ممالک کی عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات میں استحکام پر زور دیا۔ اس کے علاوہ امانوئل میکرون کا دورہ مصر بھی اس رابطے میں گفتگو کا مرکز رہا۔ یہ دورہ قاھرہ میں منعقدہ سہ فریقی اجلاس کے موقع پر انجام پائے گا جس میں مصر، اردن اور فرانس کے سربراہان مملکت شریک ہوں گے۔ محمد الشناوی نے اس امر کی وضاحت کی کہ اس موقع پر دونوں صدور نے غزہ کی پٹی کی تازہ ترین صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے غزہ میں انسانی امداد کی بلا روک ٹوک ترسیل کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب فرانسوی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے مصر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستی فارمولا ہے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی فوری بحالی پر زور دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد:وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آج وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں کے درمیان مختلف معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔